محترمہ ثریا بیگم چودھری کی دینی خدمات ایک روشن باب۔


تماپور ضلع یادگیر: توفیق اسد تماپوری کی اطلاع کے مطابق مدرسہ جامعہ طیبہ للبنات رنگم پیٹ میں آج 25/جون بعد نمازِ ظہر مفسر قرآن محترمہ ثریا بیگم چودھری مرحومہ کی یاد میں ایک پر اثر تعزیتی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے مرحومہ کے فرزند ڈاکٹر نذیر احمد عمری مدنی نے شرکت کی۔ دیگر معزز شخصیات میں جناب منور صاحب ارکیری جناب لیاقت صاحب استاد جناب مولوی یوسف صاحب ولی بو جناب کلیم فریدی صاحب جناب مفتی شیخ داؤد ونٹی ندوی اور جناب توفیق اسد تماپوری بھی شریکِ تقریب رہے۔
بانی جامعہ طیبہ للبنات حضرت مفتی الحاج اقبال احمد صاحب قاسمی ونٹی کی صدارت میں منعقدہ اس تقریب کا آغاز جامعہ کی طالبہ کی قرأت کلام پاک سے ہوا۔
مفتی شیخ داؤد ونٹی ندوی نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا۔
بعد ازاں شاعر و صحافی جناب توفیق اسد تماپوری نے اپنے خطاب میں محترمہ ثریا بیگم چودھری صاحبہ کا ذکر کرتے ہوۓ مرحومہ کو ایک نیک خاتون شخصیت ایک مفسر قرآن ایک مثالی معلمہ تھیں ان کی دینی خدمات ایک روشن باب ہیں۔ 
شوراپور سے تشریف لائے جناب کلیم فریدی نامہ نگار نے اپنے خطاب میں مرحومہ کے شوہر ایڈوکیٹ عبدالواحد چودھری مرحوم کو یاد کرتے ہوۓ ان کے بے شمار کارناموں کا ذکر کرتے ہوۓ ثریا بیگم صاحبہ کی دینی ملی و سماجی خدمات کو ناقابلِ فراموش گردانا۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی مرحومہ کے فرزند معروف عالم دین ڈاکٹر نذیر احمد عمری مدنی نے اپنے معنویت سے پر خطاب میں اپنی والدہ ماجدہ کی دینی خدمات کا بڑے ہی درد بھرے جذبات سے تذکرہ کرتے ہوۓ کہا کہ میری والدہ گھریلو خواتین کے حلقوں میں شامل رہ کر سادہ فہم انداز میں تفسیر بیان کر کے سینکڑوں خواتین کے دلوں کو ان کے احساسات کو جذبات کو بڑے ہی مؤثر و منظم طریقے سے 
قرآن سے جوڑا۔ ان کے درس میں مشکل الفاظ نہیں بلکہ دل کو چھو لینے والی اندر اتر جانے والی نصیحت ہوتی تھی۔ 
گھر کی چار دیواری سے لےکر مفسر قرآن تک کے سفر پر تفصیل سے روشنی ڈالتے ہوے ان کی کتاب *تنکے میری یادوں کے* کے کچھ اقتباسات پڑھ کر سنایا۔ جو بالخصوص خواتین کے لئے توحید پرست بن کر جینے میں مشعل راہ ہیں۔
 صدر اجلاس بانی جامعہ طیبہ للبنات حضرت مولانا مفتی الحاج اقبال احمد قاسمی ونٹی نے اپنے خطاب میں چودھری خاندان سے اپنے دیرینہ مراسم کا ذکر کرتے ہوۓ اپنی طویل دینی ملی سماجی خدمات میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں مرحومہ کی ہی تربیت کا نتیجہ قرار دیا
اور آج کے اس کی تقریب کو جامعہ طیبہ للبنات کے طالبات کو مرحومہ ثریا بیگم صاحبہ کی دینی خدمات سے آگاہ کرانے کی ایک کامیاب کوشش قرار دیتے ہوے مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت فرمائی۔

                توفیق اسد تماپوری
                    9620990388

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔