ملت پرائمری اسکول مہرون میں جشن داخلہ۔


جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) شہر کے مضافاتی علاقے مہرون میں کی ملت پرائمری اسکول میں ہمیشہ کی طرح اس بار بھی اسکول کے پہلے دن بچوں کا بہترین طریقے سے استقبال کیا گیا۔ ابتدا قرآن کریم کی تلاوت سے عمل میں آئی۔ افتتاحی کلمات ساجد عبدالرؤوف نے پیش کیے موصوف نے اپنے کلمات میں سرپرست حضرات کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ اور ہم اساتذہ مل کر بچوں کی تعلیم و تربیت پر اپنا خاص وقت صرف کرے تو ان شاءاللہ اس ملک میں ہمارا مستقبل بدلے گا کیونکہ تعلیم ایک ایسا راستہ ہے جس سے ہم اپنی قوم کی حالت کو بدل سکتے ہیں۔ ہمیں کتابی تعلیم کے علاوہ طلبہ کی فکری تربیت بھی کرنی ہوگی۔صدر مدرس فرید شاہ نے طلبہ کو اسکول کے نظم وہ ضبط سے متعلق رہنمائی فرمائی ادارہ کے خیر خواہ رفیق پٹوے نے طلبہ کو خوش آمدید کہا ، نصیحت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے اسکول کے کاموں کو پورا کریں گے ۔ آخر میں صدر جلسہ اسکول انتظامیہ کے چیئرمن محمد سید عابد علی نے سرپرست حضرات کو متوجہ کر کے بتایا کہ آپ کی زندگی کا حاصل آپ کے بچے ہیں کوشش کریں کہ بڑے ہونے کے بعد آپ کے لیے یہ پریشانی نہیں بلکہ آپ کے سکون کا ذریعہ بنے ۔‌نظامت بسم اللّٰہ خان نے تو رسم شکریہ شکیل خان نے ادا کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔