مہا پولی ، مسعود سکندر پٹھان ہائی اسکول و جونئیر کالج میں نئے تعلیمی سال کا آغاز کتابیں اور پھولوں سے ہوا۔۔


بھیونڈی (راست) مہاپولی ایجوکیشنل اینڈ چریٹیبل ٹرسٹ مہا پولی تعلقہ بھیونڈی ضلع تھانے کے زیر انتظام جاری مسعود سکندر پٹھان ہائی اسکول و جونیئر کالج میں نۓ تعلیمی سال کا آغاز نئے طلبہ کا گلاب پھولوں سے استقبال کیا گیا۔موظف پرنسپل شیخ مظفر نے طلبہ کو تعلیم سے محبت ترقی کرنے اپنی زندگی اچھی بنانے کے لئے کڑی محنت کرنے کا مشورہ دیا پرنسپل سید اسرائیل قمر علی نے تعلیمی سال کے لئے طلبہ کو اسکول کے طلبہ و طالبات کو نظم ضبط اور پورے تعلیمی سال کا مکمل خاکہ پیش کیا صاف صفائی، صد فیصد حاضری، اسکول کسی بھی چیز کا نقصان نہ کریں، گھر سے لیا ہوا ناشتہ کھاۓ، ہوم ورک، اساتزہ کی ہدایت پر عمل کریں، پڑھائی پر توجہ دیں کی ہدایات دی ۔ ٹیچنگ نان ٹیچنگ اسٹاف کے ذریعے گلاب کا پھول دے کر بچوں کا استقبال کیا گیا ۔ ٹرسٹ کے صدر تھانے ضلع پریشد کے سابق نائب صدر عرفان محمد حسین بھورے، سابق پرنسپل پٹیل نوشاد غلام دستگیر نے نئے تعلیمی سال کے لئے تما م طلبہ و طالبات کو نیک خواہشات پیش کی اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔پرنسپل سید اسرائیل نے تمام اساتذہ غیر تدریسی عملے کو بھی طلبہ کی تعلیمی ترقی کے لئے کڑی محنت کرنے کو کہا۔ 
مراسلہ شیخ عبدالموحد عبدالروف۔مہا پولی ۔
8149335405

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔