بھارت میں بین الاقوامی اسکول، نصاب اور تعلیمی بورڈز: ایک بدلتا ہوا منظرنامہبقلم : محمود علی لیکچرر۔


بھارت میں بین الاقوامی اسکول، نصاب اور تعلیمی بورڈز: ایک بدلتا ہوا منظرنامہ
بقلم : محمود علی لیکچرر۔
8055402819

تعارف
تعلیم صرف کتابوں امتحانات اور ڈگریوں کا نام نہیں بلکہ ایک ایسے عمل کا نام ہے جو انسان کی شخصیت، فکر صلاحیت اور مستقبل کو تشکیل دیتا ہے گزشتہ چند دہائیوں میں بھارت کے تعلیمی نظام میں نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں۔ آج صرف روایتی اسکول ہی نہیں بلکہ International Schools، مختلف Curriculums اور متعدد تعلیمی بورڈز بھی تیزی سے فروغ پا رہے ہیں۔
International School کیا ہے؟
ایسا اسکول جو مقامی نصاب کے بجائے یا اس کے ساتھ بین الاقوامی نصاب (Curriculum)، عالمی تدریسی طریقوں اور بین الاقوامی معیار کی تعلیم فراہم کرے، اسے International School کہتے ہیں۔
دوسرے الفاظ میں انٹرنیشنل اسکول ایسے تعلیمی ادارے ہیں جو روایتی تدریس کے ساتھ عالمی نصاب، جدید تدریسی طریقوں اور بین الاقوامی معیار کے مطابق طلبہ کی علمی و عملی تربیت کا اہتمام کرتے ہیں۔
بھارت کے اہم تعلیمی بورڈز
بھارت میں متعدد تعلیمی بورڈز رائج ہیں۔ ہر بورڈ کا اپنا نصاب، امتحانی نظام اور تدریسی انداز ہوتا ہے۔

1. CBSE (Central Board of Secondary Education)
یہ بھارت کا قومی سطح کا بڑا تعلیمی بورڈ ہے۔

2. ICSE (Indian Certificate of Secondary Education)
یہ امتحانی نظام کا نام ہے، جبکہ اسے چلانے والا ادارہ CISCE ہے۔
3. CISCE (Council for the Indian School Certificate Examinations)
یہ ادارہ ICSE اور ISC امتحانات منعقد کرتا ہے۔
4. State Boards (ریاستی تعلیمی بورڈز)
ہر ریاست کا اپنا الگ تعلیمی بورڈ ہوتا ہے، جیسے مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ وغیرہ۔
5. NIOS (National Institute of Open Schooling)
یہ اوپن اور فاصلاتی تعلیم فراہم کرنے والا قومی ادارہ ہے۔
6. IB (International Baccalaureate)
یہ عالمی نصاب ہے جو تحقیق، تنقیدی سوچ اور عالمی تعلیم پر زور دیتا ہے۔
7. IGCSE (International General Certificate of Secondary Education)
یہ بین الاقوامی سطح کا نصاب اور امتحانی نظام ہے۔
8. CAIE (Cambridge Assessment International Education)
یہ ادارہ IGCSE اور دیگر بین الاقوامی نصاب فراہم کرتا ہے۔
بین الاقوامی اسکولوں کا بڑھتا ہوا رجحان
آج بھارت میں International Schools کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے، خاص طور پر بڑے شہروں میں ان کی مانگ میں اضافہ ہوا ہے۔ اس کی ایک وجہ والدین کی یہ خواہش ہے کہ ان کے بچوں کو عالمی معیار کی تعلیم، بہتر Communication Skills اور بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع حاصل ہوں۔
عام بورڈ اور بین الاقوامی بورڈ میں فرق
عام یا روایتی بورڈ:
- قومی یا ریاستی نظامِ تعلیم سے وابستہ
- مثال CBSE، ICSE، State Boards
- نصاب زیادہ تر مقامی ضروریات کے مطابق
- امتحانی نظام اور نصابی ساخت روایتی انداز پر مبنی
بین الاقوامی بورڈ:
- عالمی معیار اور بین الاقوامی نصاب سے وابستہ
- مثال: IB، Cambridge، IGCSE
- عالمی نقطۂ نظر اور International Exposure پر مبنی
- Projects، Research اور Skill Development پر زیادہ زور
مختصر فرق یہ ہے
عام بورڈ: "کیا پڑھنا ہے" پر زیادہ زور دیتے ہیں۔
بین الاقوامی بورڈ: "کیسے سیکھنا ہے" پر زیادہ زور دیتے ہیں۔
کیا صرف Board ہی کامیابی کی ضمانت ہے؟
یہ ایک اہم سوال ہے کہ کیا صرف International Curriculum بہتر تعلیم کی ضمانت دیتا ہے؟
حقیقت یہ ہے کہ اچھی تعلیم کا تعلق صرف Board سے نہیں بلکہ استاد، تدریسی طریقہ، تعلیمی ماحول، اسکول کے نظم، اور طالب علم کی محنت سے بھی ہے۔
بہت سے طلبہ ریاستی بورڈ اور اردو میڈیم سے نکل کر بھی اعلیٰ عہدوں تک پہنچے ہیں، جبکہ مہنگے اسکولوں میں پڑھنے والے ہر طالب علم کی کامیابی یقینی نہیں ہوتی۔
تجسس (Curiosity)سیکھنے کی اصل بنیاد
تعلیم کی اصل روح تجسس میں پوشیدہ ہے۔ تجسس ہی سوال پیدا کرتا ہے، تحقیق کی راہ کھولتا ہے اور سیکھنے کے عمل کو زندہ رکھتا ہے۔
تجسس کیوں اہم ہے؟
- سوال پیدا کرتا ہے: کیوں؟ کیسے؟
- سیکھنے کی دلچسپی بڑھاتا ہے
- تحقیق اور دریافت کی عادت پیدا کرتا ہے
- تنقیدی سوچ (Critical Thinking) کو فروغ دیتا ہے
- مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت بڑھاتا ہے
سادہ مثال
اگر بچہ پوچھے
"آسمان نیلا کیوں ہے؟"
تو یہی سوال تجسس ہے اور یہی سیکھنے کی ابتدا ہے۔
تعلیم کا اہم اصول یہی ہے
"اچھا استاد صرف جواب نہیں دیتا بلکہ سوال پیدا بھی کرتا ہے۔
محاسبہ
صرف بورڈ سے فرق نہیں پڑتا بلکہ تدریس، ماحول، استاد، طلبہ کی محنت، تجسس اور سیکھنے کے طریقے زیادہ اہم ہوتے ہیں۔
ایک طالب علم عام State Board یا اردو میڈیم سے پڑھ کر بھی کامیاب ہو سکتا ہے، جبکہ ایک طالب علم مہنگے International School میں پڑھ کر بھی کمزور کارکردگی دکھا سکتا ہے۔
البتہ بورڈ کچھ فرق ضرور پیدا کرتا ہے، جیسے
- نصاب کا انداز
- امتحانی طریقہ
- زبانِ تعلیم
- Projects، Research اور Rote Learning پر زور
آخرکار حقیقت یہی ہے
بورڈ راستہ دکھاتا ہے، لیکن منزل تک پہنچانے میں محنت، تدریس ماحول اور تجسس کا بڑا کردار ہوتا ہے۔
ختم شد

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔