خراجِ عقیدت ۔۔ ازقلم : منظور ندیم بالاپوری، سابق شیشن جج۔


 خراجِ عقیدت ۔
ازقلم : منظور ندیم بالاپوری، سابق شیشن جج۔


جو ہم ہیں آج درِ منقبت پہ آٸے ہوٸے
غزل یہ دانت میں انگلی ہے کیوں دباٸے ہوٸے ؟

چہار سمت جلے ہیں عقیدتوں کے چراغ
" ہم اپنے دل میں ہیں اک کربلا بساٸے ہوٸے "

یہ کیا کہ وادٸ کوفہ گلاب رنگ ہنوز !!
زمانہ گزرا ہے کس کو یہ زخم کھا ٸے ہوٸے۔۔۔۔؟

بدن شہیدوں کے چھلنی تھے، معجزہ یہ تھا
یزیدیت تھی کھڑی خون میں نہاٸے ہوٸے !!

ہے زندہ کیسے جگر گوشٸہ بتول ہنوز ؟
ہوٸی ہیں مدّتیں نیزے پہ سر چڑھاٸے ہوٸے!!

سکینہ پیاس کے مارے تڑپ رہی تھیں بہت
پہ تیر آنکھ میں اپنی تھے کون کھاٸے ہوٸے؟

فرات جسمیں سمانے کو بیقرار سی تھی
وہ مشک حضرتِ عباس تھے اٹھاٸے ہوٸے

ہو تم بھی ابنِ @غلامِ حسین راز، ندیم
عجب ہے کیا جو زمانے کے ہو ستاٸے ہوٸے ؟

منظور ندیم

@ والدِ مرحوم حضرت غلام حسین راز

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔