اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں یوگا ڈے اور سمر سولسٹس دن کا انعقاد۔
جلگاؤں: (راست) اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں بین الاقوامی یوگا ڈے اور سال کے سب سے بڑے دن کے موقع پر پروگرام کا انعقاد جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔
یوگا ٹرینر نگار شاہ نے طلبہ کو یوگا ڈے کی اہمیت سے آگاہ کیا اور مختلف یوگا آسن اور ورزش کے طریقے بتاتے ہوئے طلبہ سے عملی مشق کروائی۔ پروگرام کی نظامت نزہت میڈم نے انجام دی۔
دوسرے سیشن میں اسکول کے پرنسپل ریاض شاہ سر نے دن اور رات کے دورانیے، سال کا سب سے بڑا دن ہونے کی وجہ اور اس کے زمین پر ہونے والے اثرات کے بارے میں طلبہ کو معلومات فراہم کیں۔ اس کے بعد جماعت ساتویں کے طلبہ نے اس موضوع پر شاندار مظاہرہ پیش کیا۔
اس پروگرام میں سپروائزر ذاکر سر، برکت سر، جاوید سر، رفعت میڈم، ترنم میڈم، عمران سر، منظور سر، محسن سر، فرحان سر اور دیگر اساتذہ موجود تھے۔
پروگرام کا مقصد طلبہ میں صحت، یوگا، قدرتی ماحول اور سائنسی معلومات کے بارے میں شعور پیدا کرنا تھا۔
Comments
Post a Comment