حج کے عظیم الشان انتظامات، عقلیں دنگ - سعودی حکومت کے عالمی انتظامات لائق تحسین۔
حیدرآباد 6جون- (راست) حیدرآباد دکن سے تعلق رکھنے والے جناب سید امجد علی جو حیدرآباد سے 19مئی کو اپنی اہلیہ محترمہ اور نسبتی برادر جناب محمد عبدالعزیز مالک رائل لگیج ورلڈکے ہمراہ حج کے لیے روانہ ہوئے تھے اور جن کا کور نمبر 3586 ہے مکہ معظمہ سے اطلاع دی ہے کہ حج کے دوران حکومت سعودی عرب کی جانب سے حجاج کرام کے لیے جو انتظامات کیے گئے ہیں وہ انسانی عقل و فہم سے ماورا ہیں عظیم الشان انتظامات دیکھ کر سب کی عقلیں دنگ ہیں حج کے پانچ دنوں میں منی، عرفات، مزدلفہ اور جمرات جاتے وقت حجاج کرام کو حکومت سعودی عرب نے جو سہولتیں پہنچائی ہیں اس کا اظہار الفاظ میں ممکن نہیں ہے انہوں نے کہا کہ جب ہم 19مئی کو حیدرآباد سے جدہ روانہ ہوئے تھے تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی نے بھی حج ہاؤس نام پلی حیدرآبادپر جو انتظامات کیے تھے وہ ہر طرح سے لائق ستائش تھے حجاج کرام نے تلنگانہ حج کمیٹی کے تمام ذمہ داروں اور حج والنٹیرس کے لیے بھی خوب خوب دعائیں کی ہیں انہوں نے بتایا کہ 19 مئی کو ہمیں حج ہاؤس نام پلی حیدرآباد سے مثالی انداز میں وداع کیا گیا جب ہم جدہ ایئرپورٹ پہنچے تو ہوٹلوں میں ہمارا شاندار استقبال کیا گیا ہر ایک کمرے میں پہنچنے پر یہاں پر عازمین حج کا شاندار استقبال کیا گیا ہر روم میں سنٹرل اے سی موجود ہے معلم کے علاوہ تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی کےحج انسپکٹرس بھی حجاج کرام کی ہر ممکن دیکھ بھال میں مصروف ہیں جناب سید امجد علی نے مزید بتایا کہ حج مشقت ہی کا نام ہے بعض حجاج کرام کو کچھ ہلکی پھلکی تکلیف ضرور ہوئی ہے اس پر ہمیں صبر کرنا ضروری ہے گزشتہ کے مقابلے میں ٹکنالوجی نے کافی ترقی کی ہے حج کے انتظامات میں کافی آسانیاں دیکھی جا رہی ہیں بے شمار شاندار انتظامات ،لوگوں کی عقلوں کو حیران کر دیتے ہیں اتنے بڑے عظیم الشان اجتماع کے موقع پر کسی بھی قسم کی کہیں بھی کوئی بھی بدنظمی سننے میں نہیں آتی یہ سعودی حکومت پر محض اللہ کا عظیم الشان فضل و کرم ہی سمجھا جا سکتا ہے حکومت کے ساتھ اللہ کی مدد شامل حال ہے تبھی تو عالمی سطح پر انتظامات کرنا کوئی معمولی بات نہیں جناب سید امجد علی نے بتایا کہ حجاج کرام یہاں پر بہت آرام سے ہیں اور عبادات میں مصروف ہیں کھانے پینے کی کوئی مشکل نہیں لوگوں کی خواہش یہی ہے کہ جتنا وقت ملے عبادات میں گزاریں اور اپنے رب کو منوائیں جناب سید امجد علی نے حکومت سعودی عرب کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ بہترین انتظامات کرنے پر تلنگانہ حج کمیٹی کے ذمہ داران سے بھی اظہار تشکر کیا اور حجاج کرام کی طرف سے عامتہ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ وہ تمام حجاج کرام کے حج کی قبولیت کے لیے اللہ سے دعائیں کریں جناب سید امجد علی نے مزید بتایا کہ 14 جون کو مدینہ منورہ روانگی عمل میں آنے والی ہے انہوں نے مزید بتایا کہ تیلنگانہ حج کرنے کی نے مکہ مکرمہ سے مدینہ شریف کو کرام کوبلٹ ٹرین سے روانہ کرنے کے انتظامات کیے ہیں انشاءاللہ 17 مئی کی عصرکے بعد مدینہ منورہ سے حیدرآباد کے لیے روانگی عمل میں آئے گی
Comments
Post a Comment