اشرف المدارس اسکول یا قوت پورہ میں ڈگری اور پی جی کالج کا بھی قیام۔پرانا شہر حیدرآباد کے طلبہ طالبات کو بڑی سہولت-جعفر حسین معراج ،ایس اےھدی،پروفیسر ایم ایم انور اور دیگر معززین کا خطاب۔


حیدرآباد 2 جون( پریس نوٹ) اشرف المدارس ہائی اسکول املی بن یاقوت پورہ میں ڈگری و پی جی کالج کا قیام پرانے شہر کے طلبہ و طالبات کے لیے خوش آئند ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ سرپرست اور اردو عوام اس کالج میں زیادہ سے زیادہ طلبہ کے داخلوں کو یقینی بنائیں اردو والے اردو جونیئر کالج کے علاوہ ڈگری اور پی جی کالج کے قیام کے لیے نمائندگیاں کرتے ہیں اس سلسلے میں اشرف المدارس ایجوکیشنل سوسائٹی نے ایک شاندار علمی بیڑہ اٹھاتے ہوئے اس کام کو عملی طور پر انجام دیا ہے اس کے لیے اشرف المدارس ایجوکیشنل سوسائٹی کے ذمہ داران مبارکباد کے مستحق ہیں ان خیالات کا اظہار جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی یاقوت پورہ نے اشرف المدارس ہائی اسکول یا قوت پورہ میں ڈگری و پی جی کالج کی افتتاح تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کا آغاز قاری علیم الدین کی قرأت کلام پاک سے ہوا جناب جعفر حسین معراج نے نے اس بات پر بھی مسرت کا اظہار کیا کہ یہاں اسکول میں بچوں کو عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ حفظ کی تعلیم کا بھی انتظام ہے انہوں نے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ تعلیم کے فروغ میں جو بھی ادارے اور سوسائٹیاں سرگرم عمل ہیں ان کی ہر طرح سے حوصلہ افزائی کی جائے انہوں نے اشرف المدارس ایجوکیشن سوسائٹی کے ذمہ داران کو اس بات کا تیقن دیا کہ وہ اس کالج کے پھلنے اور پھولنے میں ہر طرح کے علمی اور عملی تعاون کے لیے ہمیشہ تیار ہیں جناب سید انیس احمد سکریٹری اشرف المدارس ایجوکیشن سوسائٹی نے تمام مہمانوں کا خیر مقدم کیا پروفیسر ایم ایم انور سرپرست اعلی اشرف المدارس ایجوکیشن سوسائٹی نے اسکول جونیئر کالج اور اب ڈگری و پی جی کالج کے قیام سے متعلق تمام تفصیلات سے حاضرین کو واقف کروایا اور کہا کہ اردو والوں کے تعاون سے اشرف المدارس جو کہ 120 سالہ قدیم تعلیمی درسگاہ ہے اس کے معیار کو ہر سطح پر بلند کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں اور اس میں ہمیں بڑی حد تک کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں پروفیسر سعیدہ بیگم پرنسپل کالج آف اورینٹل لینگویجس (عثمانیہ یونیورسٹی )نے کہا کہ تعلیم کبھی بھی ضائع نہیں ہوتی سرپرستوں کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کریں پرانے شہر کے طلبہ و طالبات کو اب دور جانے کی ضرورت باقی نہیں رہی اشرف المدارس میں ہی وہ ہائی اسکول تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد جونیئر اور ڈگری و پی جی کی تعلیم بھی حاصل کر سکتے ہیں انہوں نے بتایا کہ اب یہاں پر انٹرمیڈیٹ کامیاب طلبہ کے علاوہ کامل اور فاضل امتحانات (امتحانات جامعہ نظامیہ) کامیاب طلبہ و طالبات بھی داخلے کے اہل ہیں انہوں نے اساتذہ ،شعراء ،ادیبوں اور اہلیان محلہ سے خواہش کی کہ وہ اس اسکول اور کالجس میں زیادہ سے زیادہ داخلوں کے لیے عوام کو متوجہ کریں اور داخلے کروائیں جناب ایس اے ھدی ریٹائرڈ ڈائریکٹر جنرل پولیس و نائب صدر اشرف المدارس ایجوکیشن سوسائٹی نے کہا کہ یہ 120 سالہ قدیم تعلیمی درسگاہ ہے جہاں کے فارغین میں ممتاز و معروف شخصیات جناب عابد حسین جناب تراب الحسن کے علاوہ اور دیگر کئی معززین شامل ہیں انہوں نے کہا کہ اشرف المدارس اب مزید ترقیوں کی بلندیوں پر پہنچ رہا ہے یہاں پر ہر ماہ اکیڈمی ریویو ہوتا ہے تعلیمی مسائل پر گفتگو کے بعد تعلیمی ماحول کو مزید بہتر سے بہتر بنانے کے لیے خصوصی توجہ دی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ پرانا شہر حیدرآباد کے طلبہ و طالبات کے لیے یہ اسکول اور اسکول کے احاطے میں قائم جونیئر ڈگری و پی جی کالج اردو میڈیم طلبہ و طالبات کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے انہوں نے اسکول کی تعلیمی سرگرمیوں میں متعلقہ ایم ایل اے جناب جعفر حسین معراج کی خصوصی دلچسپی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جناب جعفر حسین معراج عوامی مسائل کی یکسوئی کے ساتھ ساتھ تعلیمی مسائل پر بھی خصوصی توجہ دیتے ہیں یہ سب کے لیے مسرت کی بات ہے سرپرست اعلی پروفیسر ایم ایم انور نے جناب جعفر حسین معراج رکن اسمبلی اور کارپوریٹر جناب واسع الدین کی شال پوشی کی محترمہ عابدہ جبین پرنسپل اشرف المدارس ہائی اسکول انگلش میڈیم نے محترمہ سعیدہ بیگم کی شالپوشی کی اس موقع پر محترمہ زینت النساء وائس پرنسپل ڈگری کالج اور دیگر اساتذہ موجود تھے جناب سید عبدالماجد جوائنٹ سیکرٹری اشرف المدارس ایجوکیشن سوسائٹی نے شکریہ ادا کیاقبل ازیں اشرف المدارس میں گرمائی کامیاب طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی بہتر مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو جناب انیس احمد کے ہاتھوں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے اس موقع پر سابق ڈپٹی ایجوکیشنل آفیسر جناب بشیر الدین فاروقی، پروفیسر مجید بیدار سابق صدر شعبہ اردو عثمانیہ یونیورسٹی نے بھی اشرف المدارس ہائی اسکول کے احاطے میں ڈگری و پی جی کالج کے قیام پر اظہار مسرت کیا اور طلبہ و طالبات کو تلقین کی کہ وہ مسابقتی امتحانات میں شریک ہوں اور تعلیم کے لحاظ سے اپنے اپ کو ہر طرح سے منوائیں دولت کے ساتھ ساتھ تعلیم کا ہونا وقت کا اہم ترین تقاضہ ہے محترمہ عرشیہ سلطانہ پرنسپل سمر کیمپ نے طلبہ و طالبات ،سرپرستوں اور تمام معزز مہمانوں اور مقررین کا خیر مقدم کیا وائس پرنسپل سمر کیمپ و پرنسپل ڈے بورڈنگ محترمہ امتہ العزیز نے شکریہ ادا کیا اس موقع پر پرنسپل اشرف المدارس ہائی اسکول جناب سید عرفان اللہ حسینی، جناب سید مقصود علی اسکول لیڈر، جناب سید عبدالباسط، محترمہ عظمی بیگم، جناب محمد مجاہد شریف ،جناب ریاض احمد، جناب عابد علی، محترمہ حبیبہ بیگم ،محترمہ ناظرہ تبسم، محترمہ انجم شارقہ، محترمہ فرحت شیریں، محترمہ رومانہ عرشی ،محترمہ رحیمہ بیگم،محترمہ سیما بیگم، جناب عبدالعلیم، جناب احمد سعد ،جناب محمد ضمیر ،مرزا حسن علی بیگ ،جناب محمد ضیاء الرحمن اور دیگر اساتذہ موجود تھے اشرف المدارس ہائی اسکول کے طلباء جناب محمد حسام الدین سابق جنرل سکریٹری ادبی انجمن اشرف المدارس ہائی اسکول، جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ قدیم طلبہ کے علاوہ مجلسی کارکنان جناب محمد اظہر الدین ،جناب امین الدین تجمل، اسحاق غالب، امین غالب ،محمد خواجہ اور دوسروں نے بھی شرکت کی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔