سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کی الوداعی تقریب۔ کنوینراسٹیرنگ کمیٹی۔
کے این واصف: آل انڈیا اسٹیرنگ کمیٹی ریاض کے کنوینر انجینئر محمد ضیغم خان کے مطابق اسٹیرنگ کمیٹی نے سفیر ہند برائے سعودی عرب ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کی الوداعی تقریب کے انعقاد طئے کیا ہے۔ ڈاکٹر خان کی بحیثیت سفیر ہند معیاد اگلے ماہ ختم ہوگی۔الوداعی تقریب جمعہ 17 جولائی 2026 رات 8 بجے ہوٹل ہالیڈے اِن (القصر) علیّا اسٹریٹ میں منعقد ہوگی۔ داخلہ بذریعہ دعوت نامہ رہے گا۔ دعوت نامہ حاصل کرنے کے خواہش مند اسٹیرنگ کمیٹی سے رابطہ کرین۔
واضح رہے کہ وزارتِ خارجہ ہند نے ماہ روان کی ابتداء میں سعودی عرب کے لئے نئے سفیر ہند عزت مآب وپل کے نام کا اعلان کیا تھا۔ وہ فی الحال بحیثیت سفیر ہند قطر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ جن کا تعلق IFS 1998 بیچ سے ہے۔
Comments
Post a Comment