راجیہ سبھا کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر ڈاکٹر ملّیکارجن کھرگے کو گلدستہ پیش کر کے مبارکباد۔


بیدر، 28 جون (نامہ نگار): راجیہ سبھا کے لیے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ملّیکارجن کھرگے سے آج بنگلورو میں ان کی رہائش گاہ پر کانگریس قائدین نے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے دلی مبارکباد دی۔
اس موقع پر کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کے کوآرڈینیٹر مرلی دھر ایکلارکر، دتاتریہ مولگے، اجیت پٹیل اور ضلع کانگریس ہندو پسماندہ طبقات سیل کے صدر شنکر ریڈی چٹّا موجود تھے۔ وفد نے ڈاکٹر ملّیکارجن کھرگے کی بلا مقابلہ کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اسے ان کی طویل عوامی خدمات، دیانت دار قیادت اور عوامی اعتماد کا مظہر قرار دیا۔
قائدین نے ڈاکٹر کھرگے کی صحت، درازیٔ عمر اور مزید کامیابیوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی ملک و قوم اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔