ہما کلینک کے زیر اہتمام منعقد فری ہیلتھ چیک اپ کیمپ کو عوام کا اچھا رسپانس ملا۔
سولاپور (نمائندہ) ہما کلینک اور جنیدی نرسنگ ہوم کے اشتراک سے سکینہ تالیم کے قریب سولاپور - شکر پیٹھ میں ایک مفت صحت اور عورتوں کے امراضِ کی جانچ کیمپ کا منعقد کیا گیا تھا۔ اس کیمپ سے نوے ضرورت مندوں نے استفادہ کیا۔ اس کیمپ میں گائناکالوجسٹ ڈاکٹر جویریہ جنیدی اور ڈاکٹر حافظ جنیدی اور ڈاکٹر ماریہ ابوبکر نلامندو نے خواتین کے زیابطیس، بلڈ پریشر، تھائرائیڈ اور مختلف امراض کی مفت جانچ کر کے رہنمائی کی۔ اس موقع پر سینئر ڈاکٹر اے غفور جنیدی، ابوبکر نلا مندو، حاجی ایم حسین ناڈے والے، موجود تھے۔ ڈاکٹر ماریہ نے ڈاکٹر جویریہ اور حافظ جنیدی کو گلدستے دے کر استقبال کیا۔
پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے محمود شیخ، اشفاق شیخ، فاروق شیخ، سجاد حکیم، اور جبار درضی نے محنت کی۔
Comments
Post a Comment