چنئی ضلع کے گورنمنٹ ہوبارٹ مسلم گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں وزیراعلیٰ تمل ناڈو جناب جوزف وجئے کی تصویر پیش کی گئی۔
چنئی: (محمد رضوان اللہ) چنئی ضلع کے گورنمنٹ ہوبارٹ مسلم گرلز ہائر سیکنڈری اسکول میں ایک باوقار تقریب کے دوران جنوبی چنئی ضلع تملگا ویتری کزگم (TVK) کے ضلعی سکریٹری جناب دلیپ کمار نے معزز وزیر اعلیٰ تمل ناڈو جناب جوزف وجئے کی تصویر اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ شیما اختر کے حوالے کی۔
اس موقع پر تمل ناڈو ریاستی اردو اکیڈمی کے نائب چیئرمین ڈاکٹر نعیم الرحمٰن، پروفیسر وسیم، آرکاٹ مسلم اسکول کے ہیڈ ماسٹر جناب ٹی۔ محمد رضوان اللہ اور اردو اساتذہ جناب طفیل احمد اور جناب حبیب اللہ بھی موجود تھے۔
شرکاء نے وزیر اعلیٰ جناب جوزف وجئے کی عوامی خدمات، تعلیمی ترقی اور سماجی بہبود کے اقدامات کو سراہتے ہوئے تعلیمی اداروں کی ترقی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
Comments
Post a Comment