زیارتِ آثارِ موئے مبارک و ذکرِ امام حسینؓ کا خصوصی اجتماع۔


بیدر، 25 جون (نامہ نگار) 10 محرم الحرام (یومِ عاشورہ) بروز جمعہ نمازِ جمعہ کے بعد دوپہر 2 بجے خانقاہ حضرت پیر پادشاہ علویؒ و حضرت ممدوحؒ،موقوعہ لال دروازہ، بیدر میں زیارتِ آثارِ موئے مبارک اور ذکرِ سیدنا امام حسینؓ کے عنوان سے ایک عظیم الشان جلسہ منعقد ہوگا۔
اس موقع پر عقیدت مندوں کو آثارِ موئے مبارک کی زیارت کرائی جائے گی۔ بعد ازاں حافظ سید شاہ معین الدین حسینی حسین چشتی، جانشین سجادہ نشین خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ ان کے خطاب کا عنوان "حق و باطل کا معرکہ" رکھا گیا ہے، جس میں واقعۂ کربلا، حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی، صبر و استقامت، حق کی سربلندی اور اہلِ بیتِ اطہارؓ کی بے مثال تعلیمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔
اس بابرکت جلسہ و زیارت اثار موئے مبارک کی سرپرستی جناب سید شاہ عزیز اللہ علوی، سجادہ نشین درگاہ حضرت پیر پادشاہ علویؒ و خانقاہ حضرت ممدوحؒ کریں گے۔ انہوں نے تمام مسلمانوں، محبانِ اہلِ بیتؓ اور عقیدت مندوں سے اس روحانی و ایمان افروز پروگرام میں شرکت، زیارتِ آثارِ موئے مبارک سے فیض یاب ہونے اور حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات سے مستفید ہونے کی اپیل کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔