چار مینار زون کے پرائمری و ہائی اسکولس کے طلباء میں تقسیم کے لیے نصابی کتب صدور مدارس کے حوالے۔ سرکاری مدارس میں طلبہ کو بہترین سہولیات - اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین - زیادہ سے زیادہ داخلوں کے لیے ڈپٹی آئی او ایس چندر شیکھر کی سرپرستوں سے اپیل۔


حیدرآباد 3 جون( پریس نوٹ) گورنمنٹ سٹی ماڈل اسکول چادر گھاٹ (چار مینار زون) میں چار مینار زون کے اردو تلگو اور انگلش میڈیم کے سرکاری پرائمری وہائی اسکولس کے ہیڈ ماسٹرز اور اساتذہ میں 3 جون 2026 کو اول تا دہم جماعت کے طلبہ و طالبات میں تقسیم کے لیے درسی کتب حوالے کیے گئے اس موقع پر جناب اے چندر شیکھر ڈپٹی انسپکٹرآف اسکولس چارمینار1 نے تمام ہیڈ ماسٹرس اور اساتذہ سے کہا کہ جاریہ نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوتے ہی طلبہ و طالبات میں نصابی کتب تقسیم کر دیے جائیں اور طلباء طالبات کو اپنی نصابی کتابوں وکاپیوں کو ہمیشہ صاف ستھرا رکھنے اور کور چڑھا کر رکھنے کی تلقین کی جائے انہوں نے ہیڈ ماسٹرس اور اساتذہ سے خواہش کی کہ وہ سرکاری مدارس میں طلبہ و طالبات کے زیادہ سے زیادہ داخلوں کو ممکن بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں سرکاری مدارس میں طلبہ و طالبات کے داخلوں اور عوامی شعور بیداری کی غرض سے ساری ریاست تلنگانہ میں 14مئی سے بڈی باٹا پروگرام کا آغاز ہو چکا ہے جو 19- جون تک جاری رہے گا انہوں نے اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ہیڈ ماسٹرس اور اساتذہ سے کہا کہ وہ والدین اور سرپرستوں کو سرکاری مدارس میں حکومت کی جانب سے دی جانے والی سہولیات سے واقف کروائیں اور انہیں بتایا جائے کہ سرکاری مدارس میں داخلے مفت ہونے کے ساتھ ساتھ درسی کتابیں، کاپیاں ،یونیفارم اور دوپہر کے کھانے کا بھی مفت انتظام ہے انہوں نے سرکاری مدارس میں ایس ایس سی کے حالیہ حوصلہ افزا نتائج پر بھی اظہار مسرت کرتے ہوئے تمام صدور مدارس اساتذہ طلبہ و طالبات اور والدین کو دلی مبارکباد دی اس موقع پرجناب محمد جہانگیر صدر مدرس گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر2, جناب محمد حسام الدین ایس اے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر2, جناب سید محمد معین الدین جعفری کے علاوہ جناب احمد رفیع الدین گزیٹڈ ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول چھاونی ناد علی بیگ ،جناب محمد ابراہیم خان ہیڈ ماسٹرو مدرس جناب ایم اے نسیم گورنمنٹ ہائی اسکول سلطان شاہی،جناب محمد منور علی ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر3, جناب محمد ماجد اقبال گورنمنٹ ہائی اسکول رین بازار، محترمہ کوثرالنساءنسرین گورنمنٹ ہائی اسکول یاقوت پورہ، محترمہ نزہت بیگم ہیڈمسٹرس گورنمنٹ سٹی ماڈل پرائمری اسکول ،محترمہ مدھو شالینی ہیڈ مسٹریس گورنمنٹ سٹی ماڈل ہائی اسکول چادر گھاٹ ، محترمہ متین سلطانہ گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول کرماگوڑہ ،محترمہ ساجدہ جمیل ہیڈمٹریس و معلمہ اشہر شیرین گورنمنٹ پرائمری اسکول رین بازار،محترمہ رحیم سلطانہ ہیڈ مسٹریس و معلمات محترمہ نازیہ اکبر،محترمہ شبانہ بیگم،محترمہ ناہیدہ بیگم گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول دبیرپورہ کے علاوہ گورنمنٹ بوأز پرائمری اسکول یا قوت پورہ سے محترمہ سعدیہ عظمیٰ محترمہ سیدہ رفیق النسا کے علاوہ محترمہ کشور جہاں عشرت ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلز پرائمری اسکول کمیلہ قدیم،محترمہ شبانہ یاسمین ہیڈمسٹریس گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول پیداگوڑہ، محترمہ صبیحہ سلطانہ ہیڈمسٹریس گورنمنٹ گرلزسٹی پرائمری سکول چھتہ بازار، محترمہ نازیہ ہیڈمسٹریس دیوڑھی سرور جنگ ،جناب راج شیکھر ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ پرائمری اسکول چھاونی ناد علی بیگ ،محترمہ فاخرہ بیگم گورنمنٹ پرائمری اسکول املی بن یا قوت پورہ، محترمہ طیبہ بیگم گورنمنٹ پرائمری اسکول تیغہ، دیگر ہیڈ ماسٹرس واساتذہ کے علاوہ محترمہ نسیم عرفانہ سیدہ جونیئر اسسٹنٹ دفتر ڈپٹی انسپکٹرآف اسکول چار مینار منڈل 2, محمد رفیع الدین او ایس, آئی سریتا سی آر پی ،جی ناگیندر نائک سی آر پی، کے رام چندر سی آر پی یم موہن ممبر ڈی ایل ایم ٹی (ڈیویژنل لیول مانیٹرنگ ٹیم) موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔