عقد و ولیمہ کی پُروقار تقریب۔


بیدر، 7 جون (نامہ نگار): بیدر کے معروف سماجی و کاروباری خاندان سلیمان والے فیملی میں خوشی و مسرت کا ماحول اس وقت دیکھنے میں آیا جب جناب محمد لئیق الرحمن قرشی سلیمان والے، ساکن بلال کالونی بیدر کی دختر کا عقد مسعود جناب محمد عتیق الرحمن المعروف بابو میاں قرشی، ساکن بدرالدین کالونی بیدر کے فرزند محمد مظہرالرحمن قرشی کے ساتھ عزہ کنگ پیالیس فنکشن ہال، بیدر میں بحسن و خوبی انجام پایا۔
تقریبِ عقد میں علماء کرام، معززین شہر، رشتہ داروں اور دوست احباب نے شرکت کرتے ہوئے دلہا و دلہن کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خوشگوار ازدواجی زندگی کے لیے دعائیں کیں۔
بعد ازاں پرتکلف ضیافتِ عقد کا اہتمام کیا گیا، جبکہ رائل پیالیس فنکشن ہال، بیدر میں منعقدہ ضیافتِ ولیمہ نہایت شاندار انداز میں انجام پائی۔ تقریب میں شرکت کرنے والے مہمانوں کی بہترین تواضع کا خصوصی انتظام کیا گیا جسے حاضرین نے سراہا۔
اس موقع پر تمام مہمانوں کا استقبال جناب محمد لئیق الرحمن قرشی، جناب محمد عتیق الرحمن قرشی اور مرحوم محمد عبدالرحمن صاحب سلیمان والے فیملی کے افراد نے خوش دلی کے ساتھ کیا۔ مہمانوں نے دونوں خاندانوں کی مہمان نوازی اور حسنِ انتظام کی بھرپور ستائش کی۔
آخر میں حاضرین نے نومنتخب جوڑے کے لیے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ان کی ازدواجی زندگی کو محبت، خوشیوں، خیر و برکت اور کامیابیوں سے مالا مال فرمائے۔ آمین۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔