تیجامّا گنڈپا اور تکارام چدری کی اپیل، رحیم خان کو وزارت دی جائے۔
بیدر، 18 جون (نامہ نگار): کانگریس ایس ٹی سیل کے تعلقہ صدر تیجامّا گنڈپا اور ضلع صدر تکارام ایم چدری نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بیدر شمال کے رکن اسمبلی اور سابق وزیر جناب محمدرحیم خان کو ریاستی کابینہ میں شامل کیا جائے۔ دونوں قائدین نے کہا کہ رحیم خان کی سیاسی خدمات، وسیع تجربہ اور عوامی مقبولیت انہیں وزارت کا حقدار بناتی ہے۔
تیجامّا گنڈپا نے کہا کہ رحیم خان ایک سادہ مزاج، عوام دوست اور تجربہ کار رہنما ہیں جو ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کے لیے سرگرم رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں شمولیت سے بیدر اور کلیان کرناٹک خطے کی ترقی کو مزید رفتار ملے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ رحیم خان متعدد مرتبہ عوامی اعتماد حاصل کرکے اسمبلی پہنچے ہیں اور ماضی میں وزیر کی حیثیت سے بھی کامیاب خدمات انجام دے چکے ہیں۔ پارٹی اور حکومت کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں دوبارہ وزارت دی جانی چاہیے۔
ضلع صدر تکارام ایم چدری نے کہا کہ رحیم خان ایک سینئر اور باصلاحیت سیاسی رہنما ہیں جنہوں نے رکن اسمبلی اور وزیر کی حیثیت سے بیدر ضلع اور ریاست کی ترقی کے لیے نمایاں کام انجام دیے ہیں۔ ان کی قیادت میں بیدر حلقہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہوا ہے۔
دونوں قائدین نے وزیراعلیٰ اور کانگریس اعلیٰ قیادت سے اپیل کی کہ عوامی جذبات اور رحیم خان کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے انہیں ریاستی کابینہ میں مناسب نمائندگی دی جائے تاکہ ضلع بیدر اور کلیان کرناٹک کے عوام کی توقعات پوری ہوسکیں۔
Comments
Post a Comment