میلوشارم دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع کلکٹر کو یادداشت پیش کی گئی۔


تملناڈو میل وشارم سے محمد رضوان اللہ کی رپورٹ : رانی پیٹ ضلع کلکٹر آفس میں منعقدہ عوامی شکایات ازالہ کیمپ میں میلوشارم دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ضلع کلکٹر محترمہ نا۔ پریا روی چندرن، آئی۔اے۔ایس، کو ایک درخواست پیش کی گئی۔
یادداشت میں کہا گیا ہے کہ میلوشارم بائی پاس سروس روڈ پر واقع اپولو کے۔ایچ۔ اسپتال سے اسلامیہ بوائز ہائر سیکنڈری اسکول تک بارش کے موسم میں بارش کا پانی اور گندا پانی جمع ہو جاتا ہے، جس کے باعث عوام، طلبہ اور گاڑی چلانے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
اس مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے متعلقہ علاقے میں موجود نالیوں کی مناسب مرمت اور صفائی کے ساتھ فوری طور پر ضروری نکاسیٔ آب کی سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ درخواست انجمن کے صدر جناب کے۔ محمد ایوب کی قیادت میں جناب نشاط احمد اور جناب محمد فہیم نے ضلع کلکٹر کو پیش کی۔

منجانب:
دی نیشنل ویلفیئر ایسوسی ایشن
میلوشارم

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔