جناب الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر کی دختر کا عقدِ مسعود، بیدر کی معزز شخصیات کی شرکت۔


بیدر، 4 جون (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) : جناب الحاج سید منصور احمد قادری انجینئر، رکن اسٹیٹ حج کمیٹی بنگلورو و ساکن قادریہ پورہ بیدر کی دختر کا عقدِ مسعود جناب محمد متین احمد، معروف بزنس مین ساکن راجہ باغ بیدر کے فرزند محمد معراج الحسن طاہر (بی ای میکانیکل انجینئر، سعودی عربیہ) کے ساتھ جامع مسجد بیدر میں نہایت روحانی اور پُروقار ماحول میں انجام پایا۔
جناب سد منصور احمد قادری نے ایجاب وقبول کی کارروائی انجام دی جبکہ جناب سید مشتاق احمد قادری نے خطبۂ نکاح پڑھایا اور دلہا و دلہن کے حق میں خصوصی دعائیں کیں۔خطبہ نکاح سے قبل جناب سید مشتاق احمد قادری نے طویل خطاب کرتے ہوئے نکاح کے مسائل پر روشنی ڈالی.سید شاہ وحید احمد قادری نے دعا فرمائی. بعد ازاں پٹیل پیالیس فنکشن ہال، بیدر میں پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا۔
محفلِ عقد و ضیافت میں علمائے کرام، مشائخ عظام، سجادہ گان و متولیان، انجینئرس، ڈاکٹرس، کنٹراکٹرس، تاجرین، صحافی حضرات، دینی، ملی، تعلیمی اور سماجی شخصیات، مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین، سرکاری و خانگی اداروں کے ذمہ داران، دوست و احباب اور رشتہ داروں کی کثیر تعداد نے شرکت کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور ان کی خوشگوار، کامیاب اور بابرکت ازدواجی زندگی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شرکائے محفل نے دونوں معزز خاندانوں کی سماجی خدمات، حسنِ اخلاق، مہمان نوازی اور خاندانی روایات کو سراہتے ہوئے اس بابرکت رشتے پر دلی مسرت کا اظہار کیا۔ تقریب خوشی، محبت، اخوت اور دعاؤں کے دلکش مناظر سے معمور رہی اور حاضرین نے دلہا و دلہن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
جناب الحاج شاہ حسن قادری کی سرپرستی اور سید جواد احمد قادری کی نگرانی میں سید خورشید احمد قادری، سید مشتاق احمد قادری، سید مرتضیٰ قادری، سید اسماعیل قادری اور مرحوم جناب سید احمد پاشاہ قادری فیملی نے تمام مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور بہترین انتظامات کے ذریعہ مہمان نوازی کی شاندار روایت کو برقرار رکھا۔
تقریب کے اختتام پر علماء کرام نے خصوصی دعا کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دلہا و دلہن کے لیے محبت، الفت، باہمی ہم آہنگی، خوشحالی، صحت و عافیت، نیک اولاد، رزقِ حلال میں کشادگی اور دین و دنیا کی کامیابیوں سے بھرپور بابرکت ازدواجی زندگی عطا فرمانے کی دعا کی۔ شرکاء نے بھی نو جوڑے کے روشن، کامیاب اور خوشحال مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔