مہاراشٹر ریاستی سطح کی سیپک ٹکارا مقابلے میں جلگاؤں ضلع کی شاندار کارکردگی، پانچ براونس تمغے حاصل۔
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) : مہاراشٹر اسٹیٹ سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن اور ناگپور ضلع سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے اشتراک سے ناگپور میں منعقدہ 36 ویں سینئر اور 27 ویں جونیئر ریاستی سطح کے سیپک ٹکارا مقابلے جوش و خروش کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے۔ اس مقابلے میں جلگاؤں ضلع کے کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ براونس تمغے حاصل کیے اور ضلع کا نام روشن کیا۔ سینئر زمرہ میں لڑکوں کی ٹیم نے ڈبل ایونٹ میں براونس کا تمغہ حاصل کیا، جبکہ لڑکیوں کی ٹیم نے بھی ڈبل ایونٹ میں براونس کا تمغہ جیتا۔ اسی طرح جونیئر زمرہ میں لڑکوں کی ٹیم نے ڈبل ایونٹ اور لڑکیوں کی ٹیم نے کوڈایونٹ میں براونس کے تمغے حاصل کیے۔ مختلف زمروں میں عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے جلگاؤں ضلع نے مجموعی طور پر پانچ تمغے اپنے نام کیے۔ اس کامیابی کے پیچھے کوچ مرزا عارف، فیضان شیخ اور امیر خان کی محنت اور رہنمائی شامل رہی۔
سینئر لڑکوں کی ٹیم:
فیضان شیخ، طالب پنجاری، انصر باغبان، سمیر تڑوی، راہل راٹھوڑ، شرد شیندے، روہت موہولے، ساحل نداف، ساکیت کاندی، سچن پاٹل، روہت سالونکے، سرمد شفیق، شاہ تنویر، حماد باغبان اور محمد عمر۔
سینئر لڑکیوں کی ٹیم:
مانسی پاٹل، راجشری سونونے اور کویتا چوہان۔
جونیئر لڑکوں کی ٹیم:
محمد معاذ، خداداد شیخ اور محمد ارسلان۔
جونیئر لڑکیوں کی ٹیم:
مونیکا پاٹل، دھونیتا پاٹل، ترشا پڈھلے، خدیجہ مرزا، عائشہ مرزا اور الیزورا خان۔ جلگاؤں کے کامیاب کھلاڑیوں کو مہاراشٹر ریاست سیپک ٹکارا ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر وپین کمار کانٹالوار، سیکریٹری ڈاکٹر پاڑے سر، ڈاکٹر ونئے مُل، ڈاکٹر کھمریا پاڑے، ایم ایل اے چندر کانت سونونے، ایم ایل اے کشور اپّا پاٹل، صدر اعجاز ملک، ڈاکٹر پردیپ تڈوَلکر، وشنو بھنگالے، اقبال مرزا، پرشانت جگتاپ، وسیم مرزا اور شہباز شیخ سمیت معززین نے مبارکباد پیش کی اور آئندہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment