ظہیرآباد میں ملعون راجہ سنگھ کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج، گرفتاری کا مطالبہ۔
ظہیرآباد6/ جون ( نمائندہ) ظہیرآباد میں مسلم نوجوانوں کی جانب سے عیدگاہ میدان سے ایک احتجاجی جناب محمد نظام الدین کونسلر بلدیہ خواجہ میاں سابق نائب صدرنشین بلدیہ کی قیادت میں ریالی نکالی گئ۔ کوشیس ہے پلے کارڈز اٹھا کر اپنا احتجاج درج کیا ظہیرآباد پولیس اسٹیشن پہنچ کر سب انسپکٹر لاواکمار کو ایک یاداشت حوالے کیا معلون راجہ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔
جناب محمد خواجہ میاں محمد ايوب سابق نائب صدر نشین بلدیہ محمد نظام الدین کونسلر بلدیہ نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ملعون راجہ سنگھ مسلمانوں کے خلاف مسلسل نازیبا الفاظ استعمال کرتےہوئے مسلمانوں کی جذبات کو مجروح کررئے ہے مسلم خواتین اور مسلم سماج کے خلاف مبینہ طور پر دیے گئے اشتعال انگیز بیانات سے پرامن ماحول کو مکدر کرنے کی کوشیس ہے پلے کارڈز اٹھا کر اپنا احتجاج درج کرایا اور راجہ سنگھ کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا مظاہرین نے ملعون راجہ سنگھ فوری طور پر اپن بیانات پر عوامی معافی مانگیں، مسلمانوں کے جذبات مجروح کرنے اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں ان کے خلاف متعلقہ قانونی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے، اور آئندہ اس قسم کے بیانات کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔۔۔
Comments
Post a Comment