بزم احمد حسین کاتذکرہ شہدائے کربلا و محفل نعت و منقبتمولانا رضوان قریشی، فاروق شکیل و دیگر شعرا کا نذرانہ عقیدت۔


حیدرآباد 27/ جون (راست )بزم احمد حسین کی جانب سے شمع گارڈن بنڈلہ گوڑا میں جناب منور حسین، صدر بزم احمد حسین کے نگرانی میں9 محرم مطابق ۲۵ / جون بروز جمعرات محفل ذکر شہدائے کربلا منعقد ہوئی،بعد عصر مدرسہ کے طلبا،اساتذہ و حفاظ کرام نے قرآن خوانی کی بعد ختم شریف مولانا حافظ و قاری محمد رضوان قریشی قبلہ خطیب مکہ مسجد نے دعا کی اور سلام پیش کیا افطار کا خاص اہتمام کیا گیا تھا مولانا رضوان قریشی خطیب مکہ مسجد کی امامت میں نماز مغرب ادا کی گئی اور بعد طعام وشربت نوشی محفل نعت و منقبت منعقد ہوئی جس میں حیدرآباد کے ممتاز شعرائے کرام ڈاکٹر فاروق شکیل، سمیع اللہ حسینی سمیع، ظفر فاروقی، ڈاکٹرطیب پاشاہ قادری، پروفیسر محمد مسعود احمد ،لطیف الدین لطیف اور قادر پیر بغدادی نے بارگاہ سرور کونین و اہل بیت میں نعت و منقبت کا بھرپور نذرانہ پیش کیا ابتدا میں داعی محفل صدر بزم احمد حسین جناب منور حسین نے ابتدائی کلمات پیش کئے اس محفل تطہیر و تقدس میں شہر کی ممتاز شخصیتیں جناب تقی الدین شجیع، ثروت فاروقی، عقیل احمد،محمد نقی الدین صدیقی، سید رضوان الدین قادری، محمد عبدالحق صدیقی، سید محمد بادشاہ حسینی، فرید الدین، ابرار احمد، سید محمد حسین، محمد لیاقت علی خان، سید احسن، غلام محمد، قادر پیر بغدادی محمد عارف، نوید احمد، مرزا محمد علی بیگ، رفیع ڈھاکلی کے علاوہ دیگر معززین نے شعرا کے کلام کو بڑی عقیدت سے سماعت کرتے ہوئے سبحان للہ کی صدائیں بلند کی اور نذرانے پیش کئے داعی محفل منور حسین کے شکریہ پر محفل کا اختتام عمل میں آیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔