محمد عاریش باغبان، حذیف باغبان کی ڈی فارمیسی امتحان میں نمایاں کامیابی۔
پمپری راجہ: (راست) اورنگ آباد شہر کے پمپری راجہ گاؤں کی سیاسی سماجی ادبی شخصیت ڈاکٹر محمد ناصر باغبان اسسٹنٹ پروفیسر شعبہ اردو ملیہ سینئر کالج بیڑ کے دونوں بھتیجے محمد عاریش محمد عارف باغبان (% 76.55) اور حذیف شکیل باغبان (% 66.46) نے راجیش بھیا ٹوپے کالج آف بی فارمیسی بیڑ روڑ اورنگ آباد سے تعلیم حاصل کرتے ہوئے ڈی فارمیسی امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ محمد عاریش باغبان نے کالج میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ دونوں کی اس نمایاں کامیابی پر مشہور و معروف شخصیت الحاج عبدالجبار حاجی محمد غوث باغبان صدر جامعہ کاشف العلوم اورنگ آباد، صدر باغبان ایجوکیشن ٹرسٹ مہاراشٹرا نے اور عزیز و اقارب دوست احباب اور رشتے داروں نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment