منیار جماعت نندور بار کی جانب سے طلبہ کی حوصلہ افزائی کا پروگرام منعقد۔
(نندور بار ) (ثناءاللہ منیار) :تندور بار منیار جماعت کی طرف سے امسال 10 ویں اور ۱۲ ویں جماعت میں نمایا کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کا پروگرام انعقاد ہوا ۔ بروز اتوار بتاریخ 7 / مئی 2026/ بعد مغرب منیار جماعت خانہ ،منیار محلہ میں رکھا گیا تھا ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا ، بعد اس کے نعت رسول پیش کی گئی ۔تشریف فرما معزز شخصیات اور مہمانوں کو گلوں سے استقبال کیا گیا ۔۔۔صدرارت کی مستند منیار عبدالباری عبدالصمد (صدر منیار جماعت نندور بار) نے انجام دی ۔ مہمانان نے اس موقع پر طلبہ ،والدین اور عمائدین شہر کو اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم ہی واحد ذریعہ ہے جو ہماری امت کو معاشی ، اخلاقی اور دنیا میں سرخرو ہونے میں معاون و مددگار ثابت ہوگا ۔ آج تعلیم حاصل کرنے اور آگے بڑھنے کے لیے بہت سے ذرائع ہیں ۔مختلف اسکالر شپ ،اور ادارے ایسے ہیں جو ذہن اور اعلی تعلیم کے لئے طلبہ کو مالی امداد فراہم کرتے ہیں ۔ والدین ،سرپرستوں کو مفید اور کارآمد مشوروں سے نوازا ۔منیار سماج سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی ہر ممکن مدد کرنے کی جماعت کے ذمہ داران اور بیرون شہر سے لائے منیار سماج سے تعلق رکھنے والے معزز حضرات نے اپنا تعاون پیش کرنے کا وعدہ کیا ۔بعد ازاں طلبہ کو سرٹیفیکیٹ مومینٹوں اور دیگر انعمات دے کر حوصلہ افضائی کی گئی اس پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر رضوان عبدالله مطلب (صدر خاتون ایجوکیشن سوسائٹی مالیگاؤں) جناب ذاکر منیار صاحب (Asstt manager Nasik Marketing) اور جناب ذاکر منیار صاحب ( ضلع منیار جماعت صدر) تشریف لائے پروگرام کی صدارت مقامی صدر جناب عبد الباری عبد الصمد صاحب نے انجام دیئے اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لے جماعت کے ممبران کا تعاون حاصل رہا۔
Comments
Post a Comment