ڈی کے شیوکمار فینز ایسوسی ایشن کی جانب سے نئی حکومت کی تشکیل پر جشن۔


بیدر، 4 جون (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): ریاست میں وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے پر آل کرناٹک ڈی کے شیوکمار فینز ایسوسی ایشن بیدر کی جانب سے جنواڈا روڈ پر واقع نوادگیری ایمینوئل میتھوڈسٹ چرچ لے آؤٹ میں جشن منایا گیا۔
ایسوسی ایشن کے صدر امر بھانگے کی قیادت میں منعقدہ اس تقریب میں کارکنوں اور حامیوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں، پٹاخے پھوڑے اور نعرے بازی کرتے ہوئے نئی حکومت کے قیام کا خیرمقدم کیا۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ ڈی کے شیوکمار کی قیادت میں ریاست میں عوام دوست حکمرانی اور ہمہ جہت ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امر بھانگے نے کہا کہ کانگریس ہائی کمان کا فیصلہ ریاست کے عوام کی امنگوں کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی کے شیوکمار کی طویل سیاسی جدوجہد، تنظیمی خدمات اور کارکنوں کے ساتھ مضبوط رشتہ انہیں اس منصب کا مستحق بناتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی حکومت عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کے نفاذ میں اہم کردار ادا کرے گی۔
اس موقع پر ایم آر سنجے راج، موسیٰ، دھنراج بھانگے، سیمسن، جوشوا ٹونی، ابھیلاش، پرشانتھ، اکشے، اراوند، ایمانوئل، انیل، امول اور ایڈم سمیت مختلف گرجا گھروں کے اراکین اور ڈی کے شیوکمار کے حامیوں نے شرکت کرتے ہوئے نئی حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب جوش و خروش اور جشن کے ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔