وزیرِ اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی سی۔ایم۔ کی ہدایت: موضع شیخا پور میں ایس آئی آر فارمز کی گھر گھر تقسیم کا آغاز۔ عوامی ڈیٹا کو محفوظ اور درست بنانے کی اہم سرکاری مہم؛ ظہیرآباد کے مواضع شیخاپور میں سرپنج محمد چشم الدین اور ٹیم کی سرگرمی۔
ظہیرآباد25/ جون ( نمائندہ) حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے ریاست کے تمام شہروں، منڈلوں اور دیہاتوں میں ایس آئی آر (SIR) فارمز کی تقسیم کا عمل جنگی بنیادوں پر جاری ہے۔ وزیرِ اعلیٰ تلنگانہ ریونت ریڈی (CM) کی خصوصی ہدایات پر شروع کی گئی اس مہم کا مقصد شہریوں اور ووٹرز کے ڈیٹا کو سو فیصد درست اور اپڈیٹ کرنا ہے۔ یہ فارمز عوام کو دو نسخوں میں فراہم کیے جا رہے ہیں، تاکہ شہری تمام تفصیلات پُر کرنے کے بعد ایک نسخہ حکومت کو واپس لوٹائیں اور دوسرا بطور ثبوت اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
اسی کڑی کے تحت ضلع سنگاریڈی کے منڈل ظہیرآباد (Zahirabad) کے موضع شیخا پور میں بھی اج مؤرخہ 25 جون 2026 بروز جمعرات کو اس مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر دیہی عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔
بعد ازاں، موضع کے محترم سرپنج محمد چشم الدین صاحب کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی ٹیم نے تمام وارڈس کا دورہ کر کے گھر گھر فارمز تقسیم کیے۔ اس ٹیم میں نائب سرپنج چنٹی صاحب، پنچایت سکریٹری بھاگیہ لکشمی صاحبہ وارڈ ممبر زاہد علی صاحب، دیگر تمام وارڈ ممبران، آنگن واڑی ورکرز اور آنگن واڑی ٹیچر حاجرہ بیگم شامل تھیں۔ وقت پڑنے پر مدد کرنے کی امید ظاہر کی گئی
مہم کے دوران ارکانِ ٹیم نے شہریوں کو راغب کیا کہ وہ فارم میں اپنا صحیح نام، آئی ڈی نمبرات، ووٹر کارڈ اور آدھار کارڈ کے مطابق بالکل درست معلومات کا اندراج کریں۔ عوام کو تاکید کی گئی کہ وہ ان فارمز کو فوری طور پر پُر کر کے تیار رکھیں، کیونکہ پنچایت کا عملہ بہت جلد ان فارمز کو واپس جمع کرنے کے لیے دوبارہ گھر گھر پہنچے گا۔ موضع شیخا پور کے عوام نے حکومت کے اس اقدام کو سراہا اور فارمز حاصل کرتے ہوئے مہم کو کامیاب بنانے کا عزم ظاہر کیا۔واضح رہے کہ ظہیرآباد، اور دیگر کے محلہ جات میں سرکاری عملہ کی جانب سے یس آئی آر کے فارم کی تقسیم عمل میں آئی۔۔۔۔
Comments
Post a Comment