پانگل اسکول اور جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس میں "اسکول چلے ہم" پروگرام کا شاندار انعقاد۔
پانگل اسکول اور جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس میں "اسکول چلے ہم" پروگرام کا شاندار انعقاد۔
شولاپور - ایم۔ اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کاليج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں اس تعلیمی سال ۲۰۲۶-۲۷ کے اسکول کے پہلے دن *اسکول چلے ہم* پروگرام کا انعقاد کیا۔ سب سے پہلے پانگل کیمپس کے گراؤنڈ پر اجتماعی دعا اور اسمبلی کا انعقاد کیاگیا۔ دعا اور اسمبلی کے بعد مہمانوں، اساتذہ اور والدین کے ذریعے طالب علموں پر پھول برسا کر طالب علموں کا پر جوش استقبال کیا۔
بعد از آں، اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے مدرسہ ہذا کے "نعیم شیخ میموریل ہال" میں مدرسہ ہذا کے پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، حارث باغبان، الیاس شیخ، عبد الغفور سوداگر، ظہور علی نداف، اور دِیگر مہمانوں اور سرپرستوں کے دستِ مبارک اسکول کی لڑکیوں کو حجاب یونیفارم، اسکول بیگ، درسی کتابیں، اور بیاضیں تحفے کی شکل میں تقسیم کئے گئے ، ساتھ ہی لڑکوں کو درسی کتابیں کیے گئے۔ اس پروگرام کی صدارت پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان نے صدارت کی ۔ اس موقع پر مدرسہ کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ، والدین حضرت و خواتین کثیر تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام کی نظامت فرحت شیخ نے کی اور شکریہ عظمیٰ اُستاد نے ادا کیا۔
اس جلسے کے انعقاد میں اور کامیاب بنانے میں عالیہ انعامدار، شبانہ شاہ بھائی ،آفرین مُلّا، خلیل پیرم پلی، محمود خطیب، محسن ماشال، رضیہ گبورے، ثنا مُلّا وغیرہ نے محنت کی۔
Comments
Post a Comment