شبِ عاشورہ خانقاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ بیدر میں زیارتِ موئے مبارک کا خصوصی اہتمام۔


بیدر، 23 جون (نامہ نگار) خانقاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ، بیدر میں شبِ عاشورہ کے موقع پر زیارتِ موئے مبارک حضرت امام حسینؑ کا روح پرور اور بابرکت اہتمام. 9 محرم الحرام، 25 جون 2026 بروز جمعرات کو کیا جا رہا ہے۔
یہ بابرکت تقریب حضرت سید شاہ اسد اللہ حسینی المعروف سید ثاقب حسینی، سجادہ نشین و متولی درگاہ و خانقاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ بیدر کی سرپرستی میں منعقد ہوگی۔ اس موقع پر عقیدت مندوں کو موئے مبارک کی زیارت کا شرف حاصل ہوگا اور حضرت امام حسینؑ اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جائے گا۔
منتظمین کے مطابق مرد حضرات کے لیے زیارتِ موئے مبارک بعد نمازِ مغرب جبکہ خواتین کے لیے بعد نمازِ عشاء زیارت کا خصوصی انتظام رکھا گیا ہے تاکہ تمام عقیدت مند اس سعادت سے فیض یاب ہو سکیں۔
اس موقع پر حاضرین اور عقیدت مندوں کے لیے افطار کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا ہے، جبکہ زیارت کے بعد لنگرِ حسینی پیش کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ بیدر اور اطراف و اکناف سے بڑی تعداد میں عاشقانِ اہلِ بیتؑ اس بابرکت محفل میں شرکت کریں گے۔
خانقاہ انتظامیہ نے تمام مریدین، عقیدت مندوں اور عامتہ المسلیمن سے اس روحانی اجتماع میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ شبِ عاشورہ کی اس مبارک محفل میں شامل ہوکر زیارتِ موئے مبارک کی سعادت حاصل کریں اور فیوض و برکات سے مستفید ہوں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔