خواجہ غریب نوازؒ کی تعلیمات آج بھی انسانیت کے لیے مینارۂ نور ہیں۔


بیدر، 15 جون (نامہ نگار) معہد انوار القرآن کے ناظم و بانی مولانا مفتی خواجہ معین الدین نظامی صاحب نے اجمیر شریف میں حضرت خواجہ معین الدین چشتی غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کے آستانۂ عالیہ پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی اور ملک و ملت کی ترقی، امن و سلامتی اور امت مسلمہ کی فلاح و بہبود کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔
اس موقع پر مولانا مفتی خواجہ معین الدین نظامی نے کہا کہ حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ نے برصغیر میں اسلام، محبت، اخوت، رواداری اور خدمتِ خلق کا جو عظیم پیغام عام کیا، وہ آج بھی انسانیت کے لیے مینارۂ نور کی حیثیت رکھتا ہے۔ آپؒ کی دینی و روحانی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں اور لاکھوں انسانوں کی ہدایت کا ذریعہ بنی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اولیائے کرام کی تعلیمات ہمیں محبت، بھائی چارے، صبر و برداشت اور اللہ تعالیٰ کی اطاعت کا درس دیتی ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ ہم ان تعلیمات کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور معاشرے میں امن، یکجہتی اور بھائی چارے کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
مولانا نظامی نے آستانۂ عالیہ پر حاضری کے دوران امتِ مسلمہ کے اتحاد، ملک میں امن و امان اور نوجوان نسل کی دینی و اخلاقی تربیت کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
آخر میں انہوں نے حضرت خواجہ غریب نواز رحمۃ اللہ علیہ کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کرتے ہوئے کہا کہ برصغیر میں اسلام کی اشاعت اور دینِ حق کی سربلندی کے لیے آپؒ کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔