محمد جمیل احمد کو سٹی صدر بنایا جائے، مرکزی و ضلعی قیادت سے شہریانِ بیدر کا مطالبہ۔
بیدر، 14 جون (نامہ نگار): شہر بیدر کے متعدد سماجی و سیاسی حلقوں اور مجلس کے کارکنان نے پارٹی کی مرکزی و ضلعی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ فعال اور متحرک کارکن محمد جمیل احمد کو مجلس کا سٹی صدر مقرر کیا جائے۔ مطالبہ کرنے والوں کا کہنا ہے کہ محمد جمیل احمد طویل عرصے سے عوامی و تنظیمی خدمات انجام دے رہے ہیں اور کارکنان کے درمیان اچھی مقبولیت رکھتے ہیں۔
شہریانِ بیدر نے امید ظاہر کی کہ پارٹی قیادت زمینی حقائق اور کارکنان کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے محمد جمیل احمد کو سٹی صدر کی ذمہ داری سونپے گی، جس سے تنظیم مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔
Comments
Post a Comment