غمزدہ خاندان سے ڈاکٹر بھیم سین راؤ شندے کی تعزیت، مالی امداد اور سرکاری سہولتوں کا اعلان۔


بیدر، 16 جون (نامہ نگار): تعلقہ اوراد کے شیمبلی گاؤں میں پیش آئے افسوسناک واقعہ کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر ڈاکٹر بھیم سین راؤ شندے نے متاثرہ خاندان کے گھر پہنچ کر تعزیت کا اظہار کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
اطلاعات کے مطابق روزگار کی غرض سے حیدرآباد میں مقیم ویجناتھ میترے کے اہل خانہ کی طبیعت آم کھانے کے بعد اچانک بگڑ گئی تھی، جس پر انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ علاج کے دوران دو بچیوں بھوانیشوری اور سدھارانی کا انتقال ہوگیا، جبکہ دیگر بچوں کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔
ڈاکٹر بھیم سین راؤ شندے نے سوگوار خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور ذاتی طور پر 50 ہزار روپے کی مالی امداد پیش کی۔ انہوں نے متاثرہ خاندان کی ایک نوجوان خاتون کو محکمہ میں ملازمت فراہم کرنے اور حکومت کی جانب سے رہائشی مکان منظور کرانے کی کوشش کرنے کا بھی یقین دلایا۔
اس موقع پر ڈاکٹر شندے نے کہا کہ یہ انتہائی دلخراش واقعہ ہے۔ دو معصوم بچیوں کی موت سے خاندان شدید صدمے میں ہے۔ انہوں نے اہل خانہ کو صبر و حوصلہ سے کام لینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہر مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
اس موقع پر سبھاش ناگور، چنّو میّا شیمبلی، سوریا کانت مالے، بندے اپّا اینکے مورے سمیت متعدد معززین اور مقامی افراد موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔