محمد جبران احمد کی سالگرہ تقریب، شال و گلپوشی کے ساتھ تہنیت پیش۔
بیدر، 20 جون (نامہ نگار): شہر بیدر کے ممتاز اور معزز خانوادے کے چشم و چراغ، جناب محمد جبران احمد عبید ڈائریکٹر بیدر اربن کوآپریٹیو سوسائٹی بیدر کی سالگرہ نہایت تزک و احتشام اور پرمسرت ماحول میں منائی گئی۔ اس موقع پر ایک دلکش اور خوبصورت کیک کاٹ کر سالگرہ کی خوشیاں منائی گئیں جبکہ دوستوں، عزیز و اقارب اور معزز شخصیات نے انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
جناب محمد جبران احمد مرحوم جناب محمد نظام الدین کے پوتے، مرحوم جناب محمد سلیم الدین سابق صدر بیدر اربن بینک کے برادر زادے ہیں۔ وہ جناب محمد جاوید احمد صدر انتظامی کمیٹی جامع مسجد بیدر، کلاس ون کنٹراکٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر جے ایم کنسٹرکشن کے فرزند ہیں۔ علاوہ ازیں وہ مرحوم محمد جنید احمد اور جناب محمد جواد احمد منیجنگ ڈائریکٹر جے ایم کنسٹرکشن کے برادر ہیں۔
سالگرہ کی تقریب موصوف کے دفتر میں منعقد ہوئی جہاں معزز مہمانوں، دوست احباب اور رشتہ داروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شال پوشی اور گلپوشی کے ذریعے محمد جبران احمد کو شاندار تہنیت پیش کی گئی۔ حاضرین نے ان کی خوش اخلاقی، سماجی خدمات، عوامی روابط اور خاندانی روایات کو سراہتے ہوئے نیک جذبات کا اظہار کیا۔
تقریب کے دوران کیک کاٹنے کی رسم ادا کی گئی اور شرکاء نے موصوف کی کامیابیوں پر مسرت کا اظہار کیا۔ مقررین نے کہا کہ محمد جبران احمد نوجوان نسل کے لیے ایک اچھا نمونہ ہیں اور وہ سماجی و فلاحی سرگرمیوں میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ اس موقع پر انہیں گلدستے پیش کیے گئے اور مبارکبادی پیغامات کا سلسلہ جاری رہا۔
آخر میں حاضرین نے محمد جبران احمد کو سالگرہ کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کی درازئ عمر، صحت و تندرستی، خوشحالی، عزت و وقار، ترقی اور مزید کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا کی۔ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی حفظ و امان میں رکھے، دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے، ان کے کاروبار اور سماجی خدمات میں مزید برکتیں نصیب کرے اور انہیں ہمیشہ اپنے والدین، خاندان اور شہر بیدر کا نام روشن کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔
Comments
Post a Comment