رحمانی بیت المال کی جانب سے طلبہ و طالبات کے لیے انعامی تقریب منعقد۔


چنئی، 25 جون 2026: (محمد رضوان اللہ) رحمانی بیت المال، ایک بورڈنگ اینڈ چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سرکاری امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک شاندار "انعامی تقریب" منعقد کی گئی۔
یہ تقریب 25 جون 2026 کو صبح 11 بجے چنئی کے رائے پیٹہ میں واقع ہوبارڈ مسلم ہائر سیکنڈری اسکول کے احاطے میں منعقد ہوئی۔
تقریب کی صدارت رحمانی بیت المال کے چیئرمین جناب اے۔ ایس۔ عبد الکریم نے کی جبکہ اسکول کی ہیڈ مسٹریس محترمہ اے۔ شیمع اختر نے مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔
مہمانانِ خصوصی میں انڈین یونین مسلم لیگ کے سابق ایم ایل اے محمد ابوبکر, کانگرس کے ہدایت اللہ صاحب تملناڈو اردو اکاڈمی کے نائب چیئرمن ڈاکٹر محمد نعیم الرحمن صاحب مختلف تعلیمی افسران، اسکولوں کے سربراہان، اساتذہ، والدین اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تعریفی اسناد، یادگاری ٹرافیاں اور انعامات پیش کیے گئے۔ مقررین نے طلبہ کو مزید محنت، اعلیٰ تعلیم اور اخلاقی اقدار کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی اور راہمانی بیت المال کی تعلیمی خدمات کو سراہا۔
تقریب کے اختتام پر منتظمین نے تمام مہمانوں، اساتذہ، والدین اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔