بشیر بدر اور فاروق سید کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد۔
بھیونڈی: (راست) ہم نشیں ویلفیئر فاؤنڈیشن، بھیونڈی کے زیرِ اہتمام معروف ادبی و صحافتی شخصیت فاروق سید اور ممتاز شاعر بشیر بدر کی یاد میں ایک تعزیتی نشست صنوبر ہال، بھیونڈی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر شہر کی علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی اور دونوں مرحومین کی ادبی، صحافتی اور سماجی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
تعزیتی نشست کا آغاز مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا سے ہوا۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فاروق سید نے صحافت اور ادب کے میدان میں گراں قدر خدمات انجام دیں، جبکہ بشیر بدر نے اپنی شاعری کے ذریعے اردو ادب کو نئی جہت عطا کی۔ ان کی ادبی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
اس موقع پر ایڈوکیٹ یاسین مومن، محمد رفیع انصاری، ایم مبین، شکیل احمد شکیل، ڈاکٹر رضوان نقی، منصفہ مومن اور دیگر معزز حاضرین نے اپنے تاثرات پیش کیے۔ مقررین نے مرحومین کی شخصیت، علمی و ادبی خدمات اور ان کے ساتھ وابستہ یادوں کو بیان کرتے ہوئے انہیں شاندار الفاظ میں خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نشست کی نظامت سرفراز مرمکر نے انجام دی، جبکہ ڈاکٹر اعجاز مومن نے اظہارِ تشکر پیش کرتے ہوئے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کا اختتام مرحومین کے لیے دعائے مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا پر ہوا۔
Comments
Post a Comment