رحیم خان کو کابینہ میں شامل کیا جائے؛ محمدآباد آٹو نگر ایسوسی ایشن نوآباد کا کانگریس ہائی کمان سے مطالبہ۔


بیدر، 13 جون (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): محمدآباد آٹو نگر ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)، آٹو نگر نوآباد بیدر کی جانب سے ریاستی کانگریس قیادت اور ہائی کمان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ بیدر کے رکنِ اسمبلی رحیم خان کو ریاستی کابینہ میں شامل کرتے ہوئے وزارت کا قلمدان سونپا جائے۔
ایسوسی ایشن کے ذمہ داران نے اپنے مطالبہ میں کہا کہ رحیم خان ایک تجربہ کار، عوامی مسائل سے بخوبی واقف اور طویل سیاسی خدمات انجام دینے والے رہنما ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ بیدر ضلع کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی، عوامی فلاح و بہبود اور مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں کابینہ میں شامل کیا جانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیدر ضلع ریاست کے پسماندہ اضلاع میں شمار ہوتا ہے اور اس ضلع کو کابینہ میں مؤثر نمائندگی ملنے سے ترقیاتی کاموں میں تیزی آئے گی، عوامی مسائل کے حل کی راہ ہموار ہوگی اور حکومت و عوام کے درمیان رابطہ مزید مضبوط ہوگا۔
محمدآباد آٹو نگر ایسوسی ایشن کے اراکین نے اس امید کا اظہار کیا کہ کانگریس ہائی کمان اور وزیر اعلیٰ بیدر ضلع کے عوامی جذبات کا احترام کرتے ہوئے رحیم خان کو کابینہ میں شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ رحیم خان کی شمولیت سے نہ صرف بیدر بلکہ پورے کلبرگی ڈویژن کو فائدہ پہنچے گا اور علاقائی ترقی کو نئی رفتار حاصل ہوگی۔
ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور اراکین نے متفقہ طور پر اس مطالبہ کی تائید کرتے ہوئے جلد از جلد مثبت فیصلہ کرنے کی اپیل کی ہے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔