ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور کی ایم ایچ ٹی سی ائ ٹی بائیولوجی گروپ ۲۰۲۶ امتحان میں شاندار کامیابی۔

شولاپور : (راست) ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اور جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس، شولاپور کے طالب علموں نے اپنے مدرسے اور جونیئر کالیج کی شاندار روایات کو قائم رکھتے ہوئے ایم ایچ ٹی سی ائ ٹی بائیولوجی گروپ ۲۰۲۶، امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے پانگل جونیئر کاليج کا نام روشن کیا ہے۔ پانگل جونیئر کالیج کے طالب علموں کی بہترین کارکردگی نے اساتذہ کی محنت، والدین کے تعاون اور طالب علموں کی محنت، کشش اور لگن کا منہ بولتا ثبوت پیش کیا ہے۔
   اس معتبر اور اہم ترین امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طالب علموں میں عفان خلیل احمد بنکاری نے 99.59 پرسنٹائل (طبیعیات 99.55، کیمسٹری 99.90، حیاتیات 97.56) نمبرات حاصل کر کے ادارے کے لیے ایک تاریخ رکم کر دی۔ ساتھ ہی منزہ مشتاق سروڈگی نے 96.85 پرسنٹائل، (طبیعیات 95.41، کیمسٹری 92.49، حیاتیات 97.56)،
مشکات صابر حسین امبلکھچڑے نے 96.64 پرسنٹائل
(طبیعیات 91.90، کیمسٹری 97.64، حیاتیات 95.12)، شیخ عبدالرب صغیر احمد نے 90.76 پرسنٹائل (طبیعیات 38.83، کیمسٹری 85.77، حیاتیات 93.25)، رنگیز عائشہ خاتون عارف احمد نے 91.23 پرسنٹائل (طبیعیات 96.02، کیمسٹری 82.00، حیاتیات 87.33)، مسرت محمد کلیم شیخ نے 87.87 پرسنٹائل (طبیعیات 77.77، کیمسٹری 67.23، حیاتیات 88.81)،سوزین محمد افروز قریشی نے 80.64 پرسنٹائل (طبیعیات 83.19، کیمسٹری 88.61، حیاتیات 66.66)، زنیرہ احمد شیخ نے 77.79 پرسنٹائل(طبیعیات 1.75، کیمسٹری 0.52، حیاتیات 98.85)، سید رقیہ جبار نے 77.79 پرسنٹائل
(طبیعیات 48.07، کیمسٹری 85.03، حیاتیات 75.68)، ایمن رجب قریشی نے 75.19 پرسنٹائل (طبیعیات 16.54، کیمسٹری 18.75، حیاتیات 92.91)، شیخ عائشہ نسیم الغنی نے 74.02 پرسنٹائل
(طبیعیات 92.95، کیمسٹری 58.97، حیاتیات 52.80)، اور کُمسی مُسکان محسن نے 72.04 پرسنٹائل (طبیعیات 85.15، کیمسٹری 43.35، حیاتیات 70.84)، ان ہونہار طالب علموں نے یہ کامیابی حاصل کی اور ادارہ کہ نام روشن کیا۔
    اس اہم ترین امتحان میں پانگل جونیئر کالیج کی شاندار کامیابی یہ ثابت کرتی ہے کہ ادارہ ہمیشہ معیاری تعلیم اور طلبہ کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوشاں رہا ہے اور یہ نتائج اسی مسلسل محنت کا ثمر ہیں۔
پانگل جونیئر کالیج کے ان طالب علموں کی اس شاندار کامیابی پر مدرسہ ہذا کے پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، وضیفہ یاب  معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار، محمد علی شیخ، وسیم نلامندو، اشتیاق تارانائیک، محمود خطیب، الطاف صدیقی، فوزیہ شیخ، ریاض سیّد، ذاکر شاہ پورے، فرزانہ نداف، ادریس پیرمپلی، شیرین خان، محبوب سوداگر، الیاس سوداگر، صبرین سوداگر، فرحت شیخ، نغمہ مجاور، اُم زما پٹھان، سمیہ بیگ، حمیرا شیخ، افشاء صدیقی، عائشہ مُلّا، ایمن شیخ، نوید منشی، ابراہیم شاہ پورے، اقبال دلال، محسن ماشال، عبد الخالق مُلّا، عمران خیردی، بشیر شیخ، شعیب باٹگھر، صلاح الدین شیخ، ان کے ساتھ ساتھ ہائی اسکول اور جونیئر کالیج کے تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے بھی نے تمام کامیاب طالب علم، ان کے والدین اور اساتذۂ کرام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔