الحاجہ زینب بی شابدی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس میں عالمی یوم یوگا کی شاندار تقریب کا انعقاد۔


الحاجہ زینب بی شابدی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس میں عالمی یوم یوگا کی شاندار تقریب کا انعقاد۔


میندرگی، 21 جون 2026: الحاجہ زینب بی شابدی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، میندرگی میں عالمی یوم یوگا بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ اس پروگرام کا اہتمام پرنسپل جناب اسد علی کرجگی کی رہنمائی میں کیا گیا۔ تقریب کو نُور ایجوکیشن سوسائٹی کے چیئرمین الحاج مقبول صاحب شابدی، نائب چیئرمین جناب فضل رحمن شابدی صاحب اور سی ای او جناب مشتاق سر نے سراہا اور ان کی طرف سے پروگرام کی کامیابی پر مبارکباد پیش کی گئی۔

پروگرام کی نظامت جناب چوبدار قادر حسین نے کی۔ جناب چوبدار قادر حسین سر نے طلباء کو یوگا کی اہمیت، صحت کے لیے اس کے فوائد اور روزمرہ زندگی میں اس کے کردار کے بارے میں تفصیلی آگاہی دی۔ اس کے بعد جناب ناصر سید سر نے مختلف یوگا آسانوں کا عملی مظاہرہ کیا اور تمام طلباء نے ان کے ساتھ مل کر ان آسانوں کی مشق کی۔ طلباء نے بڑے جوش و خروش کے ساتھ یوگا کی مشق میں حصہ لیا۔
یہ پروگرام اسکول کے تمام تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی مشترکہ کوششوں سے کامیاب رہا۔ تقریب نے طلباء میں صحت مند طرزِ زندگی اور یوگا کے تئیں دلچسپی پیدا کی۔ اس خبر کی اطلاع جناب چوبدار قادر حسین نے دی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔