چٹگوپہ میں دوروزہ سالانہ عرس شریف درگاہ حضرت سیّد نور محمد پاشاہ توکلی مرزائی چشتی۔


بیدر۔10/جون (نامہ نگارمحمد عبدالصمد) درگاہ حضرت سیّد نور محمد پاشاہ توکلی مرزائی چشتی القادری قلندری ؒ المعروف باحضرت سیّد پاشاہ توکلی ؒ چٹگوپہ شریف بیلکھیراکراس تعلقہ چٹگوپہ ضلع بیدر کا 19واں سالانہ دوروزہ عرس شریف نہایت ہی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا جائیگا۔27/ذی الحجہ م 14/ جون بروز اتوار بعد نماز عشا ء غسل شریف کی رسومات کے ساتھ صندل شریف کاآغازہو گا۔تفصیلات کے بموجب حسب عمل روایت 28/ذی الحجہ مطابق5 1/جون بروزپیر بعدادائیگی نمازظہر صندل مبارک حجرہ حضرت ممدوح ؒ”قیام گاہ“ سے برآمد ہوکر درگاہ حضرت ممدوح پہونچیگا۔ مسجد احاطہ درگاہ شریف میں ادائیگی نماز مغرب کے بعد پیرطریقت حضرت سیّد عزیز احمد توکلی مرزائی چشتی القادری قلندری سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت ممدوح ؒ، جمیع علمائے مشائخین عظام، عقیدت مندان مریدین و معتقدین کی موجودگی میں رسومات صندل مالی کی جملہ خصوصی خدمات انجام دینگے۔ اسی شب بعدنماز عشاء محفل سماع منعقد ہوگا۔9 2/ذی الحجہ مطابق 16/جون بروزمنگل بعدنمازفجرتاقبل از نمازظہر صبح تا نصف النہا ر طعا م ہو گا۔بعدنمازظہر جلسہ جشن چراغاں و سماع منعقد ہوگا،ساز پر ممتاز قوال نعتیہ،منقبتی و عرفانی کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کرینگے، بعدنماز عصر فاتحہ خوانی و پیش کشی چادر گل و تقسیم تبرکات ہونگے۔تمام عقیدت مندان سے عرس وصندل شریف میں جناب کلیم علی پٹیل،سیدراشد علی پٹیل، سید اسد علی پٹیل،سید صادق علی پٹیل،سید منیر علی پٹیل ڈاڈو پٹیل،سیدعباس علی پٹیل،سیدآمیر علی پٹیل وجمیع برادران و منتظمین عرس شریف نے تمام مریدین و معتقدین اہل سلسلہ حضرت ممدوح وعقیدت مندان سے معہ دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت کی گذارش کی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔