انجمن بی بی اے ،بی سی اے کالج کی سالانہ ثقافتی تقریب شاندار انداز میں منعقد۔تعلیمی ، ثقافتی اور کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی ، تقسیمِ انعامات۔
انجمن بی بی اے ،بی سی اے کالج کی سالانہ ثقافتی تقریب شاندار انداز میں منعقد۔
تعلیمی ، ثقافتی اور کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی ، تقسیمِ انعامات۔
دھارواڑ، 10 جون : انجمنِ اسلام دھارواڑ کے زیرِ اہتمام انجمن انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن سائنس اینڈ مینجمنٹ (AIISM) میں تعلیمی سال26- 2025 کا سالانہ30 واں ثقافتی و سماجی اجلاس نہایت جوش و خروش، وقار اور شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی معروف معالج اور ماہرِ امراضِ قلب ڈاکٹر محمد اقبال شیخ نے اپنے خطاب میں طلبہ کو زندگی میں کامیابی حاصل کرنے کے لیے محنت، نظم و ضبط، لگن اور سماجی ذمہ داریوں کو اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل ہی ملک کا روشن مستقبل ہے اور انہیں اپنی صلاحیتوں کو مثبت سمت میں بروئے کار لانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا نوجوان کل کا رہنما ہے، اس لیے طلبہ کو چاہیے کہ وہ صرف نصابی تعلیم تک محدود نہ رہیں بلکہ سماجی خدمت، انسان دوستی اور قومی تعمیر کے جذبے کو بھی فروغ دیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تعلیمی کامیابی کے ساتھ ساتھ بہتر کردار اور مثبت سوچ ہی انسان کو معاشرے میں ممتاز مقام عطا کرتی ہے۔صدارتی خطاب میں الحاج بشیراحمدجہاگیردار نےانجمنِ اسلام کے تعلیمی اداروں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انجمن گزشتہ کئی دہائیوں سے معیاری تعلیم کے فروغ اور نئی نسل کی کردار سازی کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے اساتذہ کی محنت، والدین کے تعاون اور طلبہ کی لگن کو ادارے کی ترقی کا بنیادی سرمایہ قرار دیا۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ علم کے ساتھ اخلاق، تہذیب اور سماجی شعور کو بھی اپنی شخصیت کا حصہ بنائیں تاکہ مستقبل میں ملک و قوم کی بہتر خدمت کرسکیں۔اس موقع پر طلبہ کی تعلیمی، ثقافتی، کھیلوں اور ہم نصابی سرگرمیوں میں حاصل کردہ نمایاں کامیابیوں کو سراہا گیا اور مختلف شعبوں میں امتیازی کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا۔تقریب کا آغاز جنید حوالدار کی پرسوز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔ اس کے بعد طالبہ دھیرن الکر نے وچن پڑھےطالبہ تسلیم اور ان کی ٹیم نے دلکش انداز میں ناڈگیت پیش کرکے حاضرین سے بھرپور داد حاصل کی۔کالج کے پرنسپل پروفیسر عبدالمتین بیڑی والے نے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے افتتاحی و تعارفی کلمات پیش کرتے ہوئےاسٹیج پر موجود معزز مہمانوں کی گلپوشی اور شال پوشی کے ذریعے تہنیت کی گئی۔ اس موقع پر کالج کی سالانہ رپورٹ پروفیسر نیلوفر اے۔ جی۔ نے پیش کی، جس میں ادارے کی تعلیمی، ثقافتی اور انتظامی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ پیش کیا گیا۔ تقریب کا اہم ترین مرحلہ مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ میں انعامات اور اعزازات کی تقسیم تھا۔ تعلیمی، ثقافتی، کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو اساتذہ کی نگرانی میں انعامات پیش کیے گئے۔ تقریب کے اختتام پر پروفیسر لکشمی وڈیار نے اظہارِ تشکر پیش کیا، جبکہ دھیرن الکر اور ان کی ٹیم نے قومی ترانہ پیش کیا۔پروگرام کی نظامت طالبہ شفا فرنانڈیس اورتنویر نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دی۔یہ پروگرام طلبہ اور عملے کی یکجہتی، صلاحیتوں اور کامیابیوں کا بھرپور مظہر ثابت ہوا اور حاضرین کے لیے ایک یادگار تقریب بن گیا۔اس تقرییب میں انجمن اسلام دھارواڑ کے سکریٹری ڈاکٹر سید قدیر ناظم سرگروہ، خزانچی جناب محمد رفیق شرہٹی ،ایجوکیشن بورڈ اراکین جناب خلیل احمدداسنکوپ ،جناب عبدالعزیز بڑ بڑے،جناب یاسین علی ہاویری پیٹ،جناب ریاض احمد ننھےصاحب نور ،ڈاکٹر این ایم مکاندار ،تمام اساتذہ ،تعلیمی اداروں کے سربراہان ،کثیر تعداد میں طلباءوطالبات موجود تھے ۔(رپورٹ: ڈاکٹر بی بی عائشہ چکولی ،صدر شعبہ اردو ،انجمن ڈگری کالج ،دھارواڑ )
Comments
Post a Comment