حضرت سید شاہ غوث سروری قادری قندھاریؒ کا 72واں سالانہ عرس 30 جون کو منعقد ہوگا۔


بیدر، 28 جون (نامہ نگار) مولانا حافظ نذیر احمد شرفی کی اطلاع کے مطابق موضع زمستان پور ،المعروف دھمسا پورضلع بیدر میں حضرت سید شاہ غوث سروری قادری الرفاعی قندھاری رحمۃ اللہ علیہ المعروف بہ "نانا جان" کے 72ویں سالانہ عرسِ مبارک کی روح پرور صندل تقریب 30 جون 2026ء، بروز منگل، بمطابق 14 محرم الحرام 1448ھ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق
حسبِ عمل روایت قدیم اس روز بعد نمازِ ظہر تا عصر تناولِ تبرک ہوگا، بعد نمازِ عشاء حضرت سید شاہ جابر سروری قادری الرفاعی سجادہ نشین درگاہ حضرت ممدوح صندل مالی کی جملہ خصوصی رسومات انجام دینگے، جبکہ رات 9:30 بجے عظیم الشان محفلِ سماع منعقد ہوگی۔ اس موقع پر مہاراشٹر کے معروف قوال جناب شاہد اجمیری نظامی اپنے ہمنوؤں کے ساتھ ساز پرصوفیانہ کلام پیش کریں گے، جبکہ دیگر قوال حضرات بھی نذرانۂ عقیدت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔
عرسِ مبارک کے انتظامات حضرت سید شاہ جابر سروری قادری الرفاعی صاحب قبلہ، سجادہ نشین کی نگرانی میں مکمل کیے جا رہے ہیں۔ منتظمین نے تمام محبانِ اولیائے کرام، مریدین، معتقدین اور عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ عرسِ مبارک میں بھرپور شرکت کرکے بزرگِان دین کے فیوض و برکات سے مستفید ہوں اور دعاؤں میں شریک رہیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔