ظہیرآباد مسجد اشاعت اسلام میں 6/جون کو نائب امیر جماعت اسلامی ہند مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی کاخطاب معززین سے شرکت کی اپیل۔


ظہیرآباد. 2/جون (نمائندہ)جماعت اسلامی ہند ظہیرآباد نارتھ کے تنظیمی سیکریٹری سید امتیاز نے اپنے ایک پریس نوٹ میں بتایاکہ مسجداشاعت اسلام راشدہ اسد متصل اسلامک سنٹر لطیف روڈ ظہیر آباد میں ایک خطاب عام بعنوان "حالات حاضرہ اور امت مسلمہ " بتاریخ 6/جون بروز ہفتہ بعد نماز مغرب منعقد ہوگا جس کو ملک عزیز کے مایہ ناز و معروف مقرر مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی نائب امیر جماعت اسلامی ہند نئی دہلی مخاطب فرمائیں گے امیر مقامی ظہیرآباد نارتھ محمد قیصر غوری نے معززین شہرو ونوجوانان سے وقت مقررہ پرکثیر تعداد میں شریک ہوکر استفادہ کرنے کی پر خلوص خواہش کی ہے۔۔۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔