حضرت سید شاہ احمد اللہ حسینی غالبِ کرامتؒ کا 569 واں سالانہ عرس مبارک ،شرکت کی اپیل.


بیدر، 27 جون (نامہ نگار) حضرت سیدنا خواجہ ابوالفیضؒ، بیدر کے فرزندِ اکبر، حضرت سید شاہ احمد اللہ حسینی غالبِ کرامتؒ کے 569ویں سالانہ عرس مبارک کی روح پرور تقریب بروز اتوار، 28 جون 2026ء، مطابق 12 محرم الحرام نمازِ عصر کے بعد احاطہ درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ بیدر میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوگی۔
 حضرت سید شاہ اسد اللہ حسینی المعروف سید ثاقب حسینی، سجادہ نشین و متولی درگاہ حضرت خواجہ ابوالفیضؒ بیدر،صندل مالی کی جملہ خصوصی رسومات،علمائے مشائخین،سجادہ گان و متولیان عقیدت مندان حضرت ممدوح کی موجودگی میں انجام دینگے ۔ عرس شریف میں بیدر اور اطراف و اکناف سے، معتقدین، زائرین اور عوام الناس کی بڑی تعداد کی شرکت متوقع ہے۔
منتظمین کی جانب سے عرس مبارک کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور زائرین کی سہولت کے لیے مناسب انتظامات کیے گئے ہیں۔ منتظمین نے تمام وابستگانِ سلسلہ، عقیدت مندوں اور عوام الناس سے عرس شریف میں بھرپور شرکت کی اپیل کی ہے۔
واضح رہے کہ عرس شریف کی تقریبات کے اختتام پر نمازِ مغرب کے بعد تمام حاضرین کے لیے تبرک (طعام) کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔