وزیر اعلیٰ جوزف وجے کی 52ویں سالگرہ کے موقع پر 15,000 روپے مالیت کی فلاحی خدمات۔

 
تملناڈو (محمد رضوان اللہ) تمل ناڈو کے معزز وزیر اعلیٰ جناب جوزف وجے صاحب کی 52ویں سالگرہ کے موقع پر آج مورخہ 22 جون 2026 بروز پیر صبح 8 بجے اننگا نلور پنچایت یونین مڈل اسکول میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ جوزف وجے صاحب کی تصویر، 15,000 روپے مالیت کے 6×4 سائز کے تین گرین بورڈز اور تمام طلبہ و طالبات میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔
یہ تمام اشیاء اسکول کے سابق طلبہ اور تملگا ویتری کزگم (TVK) پارٹی کے کارکنان کی جانب سے بطور عطیہ فراہم کی گئیں۔
اسکول کے طلبہ، اساتذہ، اسکول مینجمنٹ کمیٹی (SMC)، والدین اساتذہ انجمن (PTA)، والدین اور عوام الناس نے اس کارِ خیر کے لیے عطیہ دہندگان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور ان کی سماجی خدمات کو سراہا۔

۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔