چیئرمین اور سکریٹری کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن نے 22 جون 2026 کو چیف الیکٹورل افسر، کرناٹک سے ملاقات کی اور کرناٹک میں ایس آئی آر پر تفصیلی بات چیت


پریس نوٹ

 چیئرمین اور سکریٹری کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن نے 22 جون 2026 کو چیف الیکٹورل افسر، کرناٹک سے ملاقات کی اور کرناٹک میں SIR پر تفصیلی بات چیت کی۔ سی ای او کرناٹک نے ووٹروں کی گنتی سے متعلق تمام شکوک و شبہات کو واضح کر دیا ہے۔
n سن 2025؁ء کے مطابق کرناٹک میںکُل ووٹرس 5,54,32,314  
n 20 جون 2026 تک کل میپنگ کردہ ووٹرس 5,06,77,343 ۔  
n الیکشن کمیشن نے کرناٹک میں اب تک 91.42% ووٹروںکا میپنگ کیا گیا ہے۔
n 27 جولائی 2026تک میپنگ کے لئے موقع فراہم کیا گیا ہے۔
کرناٹک کے سی ۔ ای۔ او کے مطابق 
۱۔ یس آئی آر عمل کے دوران کوئی اہل ووٹر نہیںچھوٹے گا۔
۲۔ انتخابی فہرست میں کسی نااہل شخص کو شامل نہیں کیا جائے گا۔
۳۔ بی یل او کے ذریعہ فراہم کردہ فہرست سازی فارم صرف کنڑ زبان میں ہوگا اور ریاستی سرکاری زبان کنڑا میں ہی پُر کیا جائے گا۔
۴۔ وہ ووٹرس جنہوں نے 01-10-2026 کو 18 سال مکمل کر لیں گے وہ اپنا نام ووٹر لسٹ میں درج کروانے کے اہل ہوں گے۔
۵۔ خاندان کا کوئی بھی بالغ رکن خاندان کے افراد کی غیر موجودگی میں NRIسمیت فہرست سازی کا فارم کی تصدیق کر سکتا ہے۔
۶۔ فہرست سازی کا فارم(Enumeration Form) پر 2 رنگین تصاویر چسپاں کرنے کے لیے تیار رکہیں۔
۷۔ کسی دستاویز کو منسلک کرنے یا دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ لیکن اگر BLO کو ضرورت ہو تو متعلقہ دستاویزات 
 صرف تصدیق کے لیے پیش کیے جا سکتے ہیں۔
۸۔ فہرست سازی کے دوران بی یل او کسی بھی قسم کی ترمیمات نہیں کر سکتا ہے۔ 
۹۔ اگر آپ کے نام وغیرہ میں ترمیمات کی ضرورت ہے تو ڈرافت لسٹ شائع ہونے کے بعد فارم نمبر 8 کے ذریعہ یا
  حتمی ووٹر لسٹ شائع ہونے کے بعد کسی بھی قسم کی ترممات کو آن لائن کے ذریعہ کیا جاسکتا ہے

فہرست سازی کا فارم(Enumeration Form) کیسے پُر کریں۔

رہنمائی کے لیے سی ای او کرناٹک کے ویب سائٹ پر آفیشل ویڈیو دیکھیں۔ کرناٹک ریاستی اقلیتی کمیشن کی ویب سائٹ https://kmc.karnataka.gov.in پر بھی دستیاب ہے۔
چیف الیکشن آفیسر ہیلپ لائن 1950 پر کسی بھی وضاحت کے لیے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

          یو نثار احمد، سابق آئی پی یس، 
           چیرمین

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔