پی۔ایم۔سی اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بوپوڈی میں شاندار اور پُرجوش ماحول میں "اسکول داخلہ اُتسو 2026" منایا گیا


پونہ (راست) آج بروز پیر بمورخہ 15/06/2026 کو پی۔ایم۔سی اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج، بوپوڈی میں شاندار اور پُرجوش ماحول میں "اسکول داخلہ اُتسو 2026" منایا گیا۔ اس موقع پر جناب پرشورام واڈیکر صاحب ( نائب میئر پونے مہانگر پالیکا)، محترمہ سنیتا واڈیکر صاحبہ (سابق نائب میئر)، محترمہ بھکتی گائیکواڑ (کارپوریٹر)، محترمہ سپنا چھاجیڑ (کارپوریٹر)، آؤندھ ڈویژن کی سپروائزر محترمہ سمن میمانے اور اسکول مینجمنٹ کمیٹی کے صدر و نائب صدر سمیت دیگر معزز شخصیات موجود تھیں۔
نئے داخلہ لینے والے طلبہ کا کتابیں، تحائف، پھول اور چاکلیٹس دے کر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے طلبہ سے گفتگو کرتے ہوئے تعلیم کی اہمیت اجاگر کی اور نئے تعلیمی سال کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے طلبہ کو باقاعدگی سے اسکول آنے، دلجمعی سے تعلیم حاصل کرنے اور اپنے روشن مستقبل کی تعمیر کے لیے بھرپور محنت کرنے کی تلقین کی۔
والدین، اساتذہ اور طلبہ کی پُرجوش شرکت سے داخلہ اُتسو نہایت خوشگوار، حوصلہ افزا اور یادگار ماحول میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔