مہاراشٹر تعلیمی رتن ایوارڈ 2026‘‘ سے عقیل تمبولی کا اعزاز۔
ممبئی/تھانے، 13 جون 2026 (نمائندہ مصباح کوثر ) : یومِ ماحولیات کے موقع پر امبولی ٹورازم اور یونیورسل یونٹی فاؤنڈیشن، ممبئی کے اشتراک سے منعقدہ ’’بہترین شخصیت اعزاز تقریب 2026‘‘ کا انعقاد 13 جون کو مراٹھی گرنتھ سنگرہالیہ، تھانے میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ عمل میں آیا۔
اس اعزازی تقریب میں ضلع بلڈھانہ کے معروف ماہرِ تعلیم اور سماجی کارکن عقیل تمبولی کو تعلیمی، سماجی اور ثقافتی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے پر ’’مہاراشٹر تعلیمی رتن ایوارڈ 2026‘‘ سے نوازا گیا۔ معزز مہمانوں کے ہاتھوں انہیں شال، یادگاری نشان اور توصیفی سند پیش کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا گیا۔
عقیل تمبولی اپنے "Akil Tamboli Sir Classes" یوٹیوب چینل کے ذریعے طلبہ کو تعلیمی رہنمائی فراہم کر رہے ہیں اور معیاری تعلیم کو دیہی و شہری علاقوں کے طلبہ تک پہنچانے کے لیے مسلسل سرگرم عمل ہیں۔ ان کی انہی تعلیمی، سماجی اور ثقافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں اس باوقار اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔
اس موقع پر معروف اداکار اور مزاحیہ فنکار دلیپ کیدار، کارپوریٹر ریکھا راجن چودھری، پنچایت سمیتی کے صدر کھنڈوجی بھوکن، جے شری ایگرو کے ڈائریکٹر گنپت راؤ شندے، امبولی ٹورازم کے نرنئے راؤت، اداکار دگمبر گروڑ، اداکارہ راج شری کولی اور یونیورسل یونٹی فاؤنڈیشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر بی۔ این۔ خرات سمیت متعدد معزز شخصیات موجود تھیں۔
عقیل تمبولی کو یہ اعزاز ملنے پر تعلیمی، سماجی اور ثقافتی حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے اور مختلف طبقات کی جانب سے انہیں مبارکبادیں پیش کی جا رہی ہیں۔
Comments
Post a Comment