. پریس ریلیز / اخباری رپورٹٹیٹ-2026 میں شریک اردو اساتذہ کو مفت مواد فراہم کرنے کا وزیر اقلیت کا تیقن۔
. پریس ریلیز / اخباری رپورٹ
ٹیٹ-2026 میں شریک اردو اساتذہ کو مفت مواد فراہم کرنے کا وزیر اقلیت کا تیقن۔
نندیال : 6 جون... آندھراپردیش اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے ایک وفد نے اسٹیٹ کنوینر سی. عبدالعزیز کی سرپرستی میں وزیر اقلیتی فلاح و بہبود الحاج این. ایم. ڈی. فاروق صاحب سے ملاقات کی۔
وفد نے وزیر موصوف کو درخواست پیش کی کہ TET-2026 میں شرکت کرنے والے ریاست بھر کے 2650 برسرِ خدمت اردو سیکنڈری گریڈ ٹیچرس (SGTs) کو CEDM کی جانب سے طباعت شدہ مطالعاتی مواد مفت فراہم کیا جائے۔
وزیر اقلیت نے وفد کو تیقن دیا کہ برسرِ خدمت اردو اساتذہ کو CEDM کے ذریعے TET میٹیریل ضرور فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اردو اساتذہ کو تلقین کی کہ وہ اپنے فرائض منصبی ایمانداری سے انجام دیتے ہوئے مسلم اقلیتی طلبہ کی شخصیت کو ہمہ گیر طور پر پروان چڑھائیں۔
اپنے خطاب میں وزیر موصوف نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی ہدایت پر وقف بورڈ کی جانب سے دسویں جماعت کے کامیاب طلبہ کے لیے "تعلیم ہنر" پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اس کے تحت ٹیلنٹ ٹیسٹ کے ذریعے منتخب 250 طلبہ کو میرٹ کی بنیاد پر کارپوریٹ کالجس میں NEET اور JEE کی کوچنگ سمیت اعلیٰ تعلیم دلوائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ڈی پی حکومت ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اقلیتی طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے تیار ہے۔
اس ملاقات میں اے پی اردو ٹیچرس اسوسی ایشن کے ریاستی و ضلعی قائدین سی. عبدالعزیز، محمد ابراہیم، شمیم بانو، فرحین،, محمد اقبال حسین باشاہ، شمیم بیگم، افسر جہاں، شبانہ، مجلسِ العلماء والائمہ نندیال ڈسٹرکٹ صدر حافظ امجد باشاہ صدیقی، صدور مدرسین محمد فاروق، نوراللہ اور دگر شامل حال رہے.
Comments
Post a Comment