اقراء شاہین اردو ہائی اسکول میں نئے تعلیمی سال 2026-27 کا پُرجوش آغاز۔
جلگاؤں، 15 جون 2026: (راست) نئے تعلیمی سال 2026-27 کے پہلے دن اسکول میں طلبہ کا پُرجوش ماحول میں استقبال کیا گیا۔ طلبہ میں نئی درسی کتابیں تقسیم کی گئیں اور انہیں نئے تعلیمی سال کی مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر اسکول کے پرنسپل ریاض شاہ سر نے طلبہ کو باقاعدہ حاضری، نظم و ضبط اور معیاری تعلیم کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ سپروائزر ذاکر شیخ سر نے بھی طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے نئے تعلیمی سال کے لیے مفید رہنمائی فراہم کی۔
اس پروگرام میں برکت سر، جاوید سر، کوثر سر، مہرالنساء مس، نور جہاں مس، عمران سر، فرحان سر، محسن سر اور منظور سر سمیت تمام اساتذہ اور عملہ موجود تھا۔
طلبہ کا پھولوں اور نیک تمناؤں کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ نئی کتابیں ملنے پر طلبہ میں خاصا جوش و خروش دیکھنے میں آیا۔ اسکول کا ماحول خوشگوار اور تعلیمی سرگرمیوں سے بھرپور نظر آیا۔
اس موقع پر طلبہ کی ایک پُرجوش ریلی بھی نکالی گئی۔ ریلی میں طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور مختلف نعروں کے ذریعے تعلیم، نظم و ضبط اور صفائی کا پیغام عام کیا۔ طلبہ کا جوش، توانائی اور منظم انداز میں شرکت سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
نئے تعلیمی سال کا آغاز خوشگوار، حوصلہ افزا اور پُرجوش ماحول میں ہوا۔ اسکول انتظامیہ نے تمام طلبہ کو نئے تعلیمی سال کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے روشن اور کامیاب مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment