جی بی ایچ ایس مغل پورہ 2 کے طلبہ میں درسی کتب اور کاپیوں کی تقسیم۔ طلبہ وقت کی پابندی اور تعلیم میں مزید جستجو پیدا کریں -صدر مدرس جناب محمد جہانگیر اور جناب محمد حسام الدین کا خطاب۔
حیدرآباد 15 جون( اردو لیکس) نئے تعلیمی سال2027-2026 کے آغاز کے موقع پر گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول مغل پورہ نمبر2( چار مینار زون) میں طلبہ و طالبات میں درسی کتب اور کاپیاں تقسیم کی گئیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مدرس جناب محمد جہانگیر نے تمام طلبہ و طالبات کا اسکول میں خیر مقدم کیا اور کہا کہ میں تعلیمی سال کے اغاز پر میں تمام طلبہ و طالبات کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ طلبہ و طالبات اب ایک نئی امنگ اور ایک نئے جذبے کے ساتھ تعلیم کے میدان میں مزید ترقی کریں گے انہوں نے طلبہ و طالبات سے کہا کہ حکومت کی جانب سے درسی کتابوں اور کاپیوں کی بروقت سربراہی عمل میں آئی ہے اب طلبہ و طالبات کا یہ کام ہے کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ آئیں اور جستجو کے ساتھ تعلیم حاصل کریں جب تک تعلیم میں جستجو پیدا نہ ہوگی اور سچی لگن نہ ہوگی کامیابی کا حصول مشکل ہے انہوں نے کہا کہ طلبہ کو چاہیے کہ وہ اسکول میں دیے گئے کام کو گھر پر روزانہ پابندی کے ساتھ مکمل کریں اور اپنی کاپیوں اور کتابوں کی اچھی طرح حفاظت کرتے ہوئے ان پر کور بھی چڑھائیں انہوں نے بتایا کہ سلطان شاہی چمن کے قریب واقع اس اسکول میں ششم تا دہم اردومیڈیم میں داخلے دیے جا رہے ہیں حکومت کی جانب سے تمام طلبہ و طالبات کو درسی کتب ,کاپیاں اور دوپہر کا کھانا اور یونیفارم مفت دیا جاتا ہے داخلے کی کوئی فیس نہیں تمام جماعتیں کشادہ اور ہوادار ہیں طلبہ و طالبات کی ہمہ جہتی صلاحیتوں کو فروغ دینے کے لیے انہیں مختلف مقابلوں میں شریک کیا جاتا ہے سال گزشتہ ایس ایس سی کا نتیجہ صدفیصد رہا اس سال بھی ایس ایس سی کا نتیجہ شاندار رہا تمام اساتذہ کی محنت اور طلبہ کی جستجو کے باعث یہ اسکول تعلیمی اعتبار سے کافی ترقی کر رہا ہےمدرس جناب محمد حسام الدین نے طلبہ و طالبات سے کہا کہ وہ اب پہلے سے کہیں زیادہ محنت کے ساتھ تعلیم حاصل کریں بطور خاص دسویں جماعت کے طلباء پر یہ بھاری ذمہ داری ہے کہ وہ بہت ہی جستجو کے ساتھ علم حاصل کریں سیل فون کے حد سے زیادہ اور غیر ضروری استعمال سے اپنے اپ کو دور رکھیں تمام اساتذہ کی جانب سے ہر روز ہوم ورک دیا جاتا ہے اسے ہر ممکن طور پر مکمل کرنے کی کوشش کریں انہوں نے سابق صدر معلمہ محترمہ اوماموپیڈی کی تعلیمی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ سابقہ صدر معلمہ نے اپنی انتھک کوششوں سے اس اسکول کے لیے نمائندگی کرتے ہوئے جدید عمارت تعمیر کروائی یہ اسکول پہلے کرایہ کی عمارت میں کام کرتا تھا اب ایک مستقل اور شاندار عمارت میں کام کر رہا ہے جناب ایس پانڈو نے طلبہ و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ وقت کی پابندی کے ساتھ اسکو ل آئیں اور اپنے آپ میں ڈسپلن پیدا کریں جب تک ڈسپلن نہ ہوگا ہماری زندگی میں مثبت تبدیلی آنا مشکل ہے محترمہ اختر النسا، محترمہ طاہرہ بیگم، محترمہ کے ونیتا، محترمہ بی مادھوی، محترمہ شمیم، محترمہ عالیہ مہہ جبین نے بھی طلبہ و طالبات کو نصیحت کی کہ وہ صدر مدرس کے علاوہ تمام اساتذہ کی باتوں پر دھیان سے توجہ دیں اور عمل بھی کریں ان معلمات نےمزید کہا کہ سرپرستوں کو بھی چاہیے کہ وہ اسکولی اساتذہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں اپنے بچوں کو تیار کر کے وقت پر مدرسہ بھیجیں طلبہ اور ان کے سرپرستوں نے حکومت کی جانب سے درسی کتب ،کاپیوں اور یونیفارم کی مفت سربراہی پر اظہار مسرت کیا
Comments
Post a Comment