ظہیرآباد محلہ گڑھی وارڈ نمبر 13 میں بورویل کی تنصیب۔
ظہیرآباد (نمائندہ) ظہیرآباد محلہ گڑھی وارڈ نمبر 13 میں پینے کے پانی کے لئے عوام کو سخت مصائب مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا کونسلر بلدیہ جناب سید عتیق الرحمن حقانی کی ذاتی مصارف سے وارڈ کی عوام میں پینے کے پانی کیلئے بورویل کا تنصیب عمل میں لائی گئی جس کا افتتاح ڈاکٹر اجول ریڈی ریاستی کانگریس قائد کے ہاتھوں عمل میں آیا۔مہمان خصوصی چرمین بلدیہ محمد یونس کے نرسمہلو صدر ٹاؤن کانگریس نے شرکت کی۔ اس موقع پر جناب سید عتیق الرحمن حقانی کونسلر بلدیہ سید واجد حقانی کانگریس قائد نے کہا کہ عوامی بنیادی سہولیات کی فراہمی ان کی اوّلین ترجیح ہے ریاستی حکومت کی فلاحی ثمرات اسکیمات عوام کی دہلیز تک پہنچانے وہ ہر ممکنہ اقدامات انجام دیں گے۔ اس موقع پر منکال سبھاش سابق صدرنشین بلدیہ، عنایت علی، جمیل آحمد، ودیگر موجود تھے۔۔۔۔
Comments
Post a Comment