جون 12 سے تعلیمی سال 2026-2027 کا آغاز - اے معلم! اٹھ، کھڑا ہو، طلبہ کی شخصیت کو نکھار دے۔ازقلم۔ : سی. عبدالعزیز، آندھر پردیش۔


جون 12 سے تعلیمی سال 2026-2027 کا آغاز  -  
اے معلم! اٹھ، کھڑا ہو، طلبہ کی شخصیت کو نکھار دے۔
ازقلم۔ : سی. عبدالعزیز، 
اسٹیٹ کنوینر،  
آندھرا پردیش اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن (APUTA)


12 جون 2026 سے نیا تعلیمی سال 2026-2027 شروع ہو رہا ہے۔ ایک بار پھر طلبہ کے کندھوں پر کتابوں کا بستہ اور اساتذہ کے کندھوں پر قوم کی تعمیر کی بھاری ذمہ داری آن پڑی ہے۔
معزز اساتذہ کرام سے گزارش ہے کہ! 
  طلبہ کو نفسیاتی طور پر اسکول کی طرف راغب کریں اور ان کے لیے اسکول کو خوشی کا مقام بنائیں۔
محض نصابی تعلیم نہیں بلکہ بچوں کی شخصیت سازی اور کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔
  اعلیٰ حکام کی ہدایات کے مطابق تمام تعلیمی سرگرمیوں کو کامیابی سے نافذ کریں اور بروقت نصاب مکمل کریں۔
بالخصوص اردو معلمین سے اپیل:
اے اردو معلم! 
اٹھ...  
کھڑا ہو...
جدید تدریسی طریقے اپناتے ہوئے  
بچوں کے داخلے بڑھاتے ہوئے  
اردو اسکولوں کو مستحکم کرتے ہوئے  
اردو طلبہ کا مستقبل سنوارتے ہوئے  
ہر حال میں، ہر جگہ  
اردو زبان کو عام کرنا ہے۔
آئیے عہد کریں کہ ہم اپنے اسکول، اپنی زبان اور اپنے طلبہ کے لیے اس سال کو یادگار بنا دیں گے۔

ہر اردو معلم کو کام کرنا ہے
اردو کو ہر جا عام کرنا ہے
                  (تسلیم نندیالی)

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔